راناثناء اللہ بغیر ضمانت کے پنجاب آئے تو ان کے خلاف ایکشن ہو گا۔

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جن 30 ارکان اسمبلی پر مقدمات ہیں وہ اسلام آباد جا کر وہیں رکے ہوئے ہیں، رانا ثنااللہ بھی حفاظتی ضمانت کروا کر آتے ہیں، بغیر ضمانت آئے تو رانا ثنااللہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے فیصل آباد میں تشدد کا شکار ہونے والی طالبہ خدیجہ کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔

بعدازاں صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ تشدد کیس میں پولیس نے اچھی کارکردگی دکھائی، جس پر مظلوم خاندان مطمئن ہے۔پنجاب میں وزارتِ اعلی کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ان لوگوں کو سازش کے علاوہ کچھ کرنا نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ 27 کلو میٹر کی حکومت لینے کے لیے ان لوگوں نے ملک کا معاشی طور پر ستیاناس کردیا۔

یہ لوگ عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ عوام مہنگائی کے بجائے یہ دیکھیں کہ پنجاب میں سیاسی طور پر کیا ہوگا اور عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹ جائے اور وہ دیکھیں عمران خان نااہل ہوں گے یا نہیں ہوں گے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اب قانون میں کوئی گنجائش ہی نہیں ہے کہ کوئی کسی اور سیاسی پارٹی کو ووٹ دے، اس لیے پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 25 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، سانحہ ماڈل ٹان پر حکم امتناعی ختم کروانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ کو بھی کرنا پڑے گا، بغیر حفاظتی ضمانت رانا ثنااللہ آئے تو ان کی گرفتاری کیوں نہیں ہوسکتی.

مشہور خبریں۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے عراقی وزیر خارجہ کی 5 تجاویز

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن

واللا: اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والا نے اطلاع دی ہے

35 فیصد امریکی چاہتے ہیں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کر دیا جائے

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکو اور مارننگ کنسلٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے کے مطابق

فلسطین کو تسلیم کرنا غیر معمولی سیاسی پیشرفت ہے / اسرائیل اور امریکہ کی پالیسیوں کی ناکامی

?️ 24 ستمبر 2025فلسطین کو تسلیم کرنا غیر معمولی سیاسی پیشرفت ہے / اسرائیل اور

سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے فون پیش کردیے

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی

82 سال قبل لاہور کے منٹو پارک میں ایک تاریخی قرارداد منظور ہوئی

?️ 23 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں )آج سے 82 سال پہلے 23 مارچ 1940

امام خمینی کی دعوت ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہی:عراقی اہلسنت عالم

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:عراق کے اہلسنت عالم دین اور سرکاری ترجمان عامر البیاتی کا

سارہ خان کی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو وائرل

?️ 18 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اپنی کم سن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے