?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراداری نے کہا ہے کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو عوام کی طرف دیکھ رہا ہے، دیگر تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں۔
کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ اتنی ٹھنڈ میں آپ لوگ یہاں موجود ہیں، میری دسمبر سے انتخابی مہم جاری ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے سکھایا گیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ہم بہت مشکل مرحلے سے گزر رہےہیں، ملک میں تاریخی معاشی بحران ہے، ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کاخطرہ نظر آرہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے لیے میں نے 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، ہم 10 نکات کی مدد سے معاشی مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہم امیر آدمی کو تکلیف اور عام آدمی کو آرام پہنچائیں گے، میں ملک کی اتنی خدمت کرنا چاہتا ہوں جتنی بیٹا ماں کی خدمت کرتاہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ہم ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر خواتین کو ان کے مالکانہ حقوق دیں گے، میں غریب عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دلوانے کا وعدہ پورا کروں گا، میں غریب آدمی کو بلا سود قرضے دلاؤں گا تاکہ وہ کاروبار کرسکے۔
سابق وزیر نے بتایا کہ دیگر سیاسی جماعتیں صرف اشر افیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، اب شوبازی سے کام نہیں چلے گا، ماننا پڑے گا کہ ملک بھر میں مسائل ہیں لیکن اگر جدو جہد کریں تو ان مسائل کا حل مل کر نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو عوام کی طرف دیکھ رہا ہے، دیگر تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تیر ایک ہی نشان ہے جو شیر کا راستہ روک سکتا ہے، جس سے شیر کا شکار کیا جاسکتا ہے، یہ تیر وہ ایک ہی نشان ہے جو سازش کو ناکام کروا سکتا ہے، یہ اس ملک کا نشان ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکام کو ادیس ابابا اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا: افریقی یونین کے عہدیدار
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:46 افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے صیہونی حکومت
فروری
2021 کے پہلے چھ ماہ میں امریکہ کا ہیکرز کو 590 ملین ڈالر تاوان
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانے کی ایک نئی رپورٹ کے نتائج سے پتہ
اکتوبر
Presidential Train Now Available For Jakartans Traveling To Bandung
?️ 3 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
ستمبر
نیتن یاہو: ہم کسی بھی حملے کا سات بار جواب دیں گے
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے دھمکی دی ہے کہ حکومت اسے
مئی
کیڈٹ کالج وانا حملہ: فیلڈ مارشل نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی
?️ 12 نومبر 2025وانا (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے
نومبر
کشمیری تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں
?️ 8 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
ہمیں ایران کے ایٹمی ایجنسی جائزے پر بھروسہ ہے: واشنگٹن
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی
جون
صیہونی عہدیدار صحافی کا جواب دینے کے بجائے آپے سے باہر
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ سطحی نمائندے کی جانب سے ایٹمی
اپریل