?️
شمالی وزیرستان : (سچ خبریں) ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے افغانی نژاد باشندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق 28 فروری کو شمالی وزیرستان میں مارے گئے 6 دہشت گردوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا جس کے دوران ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد نیٹ ورک کو افغان دہشت گردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں 16 سالہ مبینہ خودکش بمبار عابد اللہ ولد جمال بھی شامل ہے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں افغانستان کے شہر خوست کا رہائشی محمد انور ولد انگور خان، لوگر کے رہائشی حمزہ اور فرمان، خوست کا رہائشی شبیر جان عرف عابد، پکتیکا کا رہائشی گل جان اور طلحہ عرف ضرار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 فروری 2024 کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ، بھتہ خوری اور اغوا کی متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا نوجوانوں کیلئے 150 ارب کے وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور
مارچ
توشہ خانہ کیس کی تفتیش نیب کے ترمیم شدہ قانون کے مطابق کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو پی ٹی
اپریل
کراچی کے طلبہ نے پاکستانی الیکٹرک کار مارکیٹ میں انقلاب برپا کردیا
?️ 12 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ
ستمبر
کوئی عدالت کشمیریوں کے حقوق کا فیصلہ نہیں کرسکتی، بھارت اپنی حد میں رہے، نگران وزیراعظم
?️ 15 دسمبر 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
دسمبر
ترکی کے صیہونی مخالف مقدمے میں شمولیت کی تصدیق
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیا کہ جمہوریہ جنوبی
اگست
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں؛ انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی وکیل اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی
اکتوبر
غزہ میں نسل کشی سے متعلق ٹرمپ کا ایک نیا بیان
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا
اگست
شمالی کوریا کا ایک نیا تجربہ
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
اگست