?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، چینی دوستوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھی ہوں۔
انہوں نے ٹویٹر پر کراچی نیورسٹی دھماکے پر اپنے مذمتی بیان میں دھماکے میں چینی باشندوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور میری تمام ہمدردی سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے، دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردحملے میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کیا اور دھماکے سے متعلق رپورٹ طلب کی۔
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی وین دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے؛ اسکے پیچھے مذموم مقاصد ہیں۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، صوبائی حکومتوں سے مل کرغیر ملکیوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وین میں دھماکا ہوا، وین میں کراچی یونیورسٹی کے ٹیچرز موجود تھے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکے میں 4 لوگ جاں بحق ہوئے اور 4 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں رینجرز اہلکار اور سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈیڈ باڈیز کو چھیپا سردخانے پہنچا دیا گیا ہے۔
چار ہلاکتوں میں ایک پاکستانی جاں بحق ہوا جبکہ 3 غیرملکی تھے۔ امکان ہے دھماکہ خود کش تھا لیکن کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، دھماکا خاتون خود کش بمبار نے کیا ہے یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ دھماکا کس نوعیت کا تھا اس حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سکیورٹی کا بہترین بندوبست کیا جائے۔ اے آروائی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا، 3 سے 4 کلو مواد استعمال ہوا، فوٹیجز میں دھماکے کے وقت برقع پوش خاتون کو دیکھا گیا گاڑی پر بال بیئرنگ کے نشانات موجو دہیں۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ایک خاتون عبایا میں گاڑی کے پاس کھڑی تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔


مشہور خبریں۔
نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے ٹرمپ کے خلاف احتجاج
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے نیویارک میں ان
اکتوبر
عراقی عدالت کا سابق وزیر تیل کے بارے میں کیا فیصلہ ؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:بغداد کے الکرخ عدالت نے آج مصطفیٰ الکاظمی کے دور میں
اگست
عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، سینیٹر مشاہد حسین سید
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین
جنوری
امریکہ نے پھر اپنا زہر اگلا
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار کے مطابق امریکی حکام نے خاص طور پر
نومبر
حاجیوں کی خدمت کے لیے 22000 افراد کی بھرتی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مکہ مکرمہ کی مونسپلٹی کے ترجمان نے اس سال حج کے
مئی
برطانیہ کا صیہونی ریاست کے خلاف ایک قدم
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: برطانوی حکومت نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام
ستمبر
اداروں کے خلاف مہم چلانے کا کیس: صحافی اسد طور کی ضمانت منظور
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے اداروں کے
مارچ
غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کے ساتھ امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ غزہ میں تل ابیب کے مسلسل جرائم سے
دسمبر