?️
باجوڑ(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پرفوجی چوکی پر حملے پر 3 دہشتگردمارے گئے جبکہ 4 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہیدہو گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں فوجی چوکی پر سرحد پارسے فائرنگ کی گئی دہشتگردوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔
جس پر پاک فوج نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاعات کے مطابق 3 دہشتگرد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہیدہو گئے شہید سپاہی جمال مردان شہید اورسپاہی ایاز کا تعلق چترال سے ہے ۔
پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگردحملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کسی صورت استعمال نہ ہو۔
اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ہوئی۔سرحد پار سے دہشت گرد کاروائی کی مذمت کرتے ہیں۔فائرنگ سے سپاہی جمال اور سپاہی ایاز کی شہادت پر دکھ کااظہار کرتا ہوں۔وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
خیبر پختونخوا: عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کیلئے اجلاس، خصوصی اقدامات کا فیصلہ
?️ 13 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے
جنوری
امریکہ کے ہاتھوں شامی گندم کی چوری
?️ 21 جون 2022سچ خبریں:شام میں قابض امریکی افواج نے اس ملک کے شمال مشرقی
جون
قدس اور مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کا کوئی حق نہیں: حماس
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی لیڈر عزت الرشق نے اتوار کو کہا
مئی
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف
مارچ
آنر نے سب سے فاسٹ چارجر کا حامل فون پیش کردیا
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے حیران کن
دسمبر
صہیونی آبادکاروں میں جنسی حملوں کی تعداد میں اضافہ؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صہیونی آبادکاروں میں عصمت
فروری
موجودہ صورتحال میں بلاول اور جے شنکر کی ملاقات کا انداز نارمل تھا، امریکی اسکالر
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اگرچہ بھارت اور پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں کے خیمے دوبارہ نذرِ آتش
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:صیہونی افواج نے غزہ میں واقع اسپتال کے نزدیک فلسطینی صحافیوں
جون