دوستی سب سے غلامی کسی کی نہیں:عمران خان

?️

کراچی(سچ خبریں)عمران خان کا کہنا ہے کہ بہت بڑے سطح پر ہمارے ملک کے خلاف عالمی سازش ہوئی، بیرونی سازش بھی ہے اور اندرونی بھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ بھارت، نہ یورپ اور نہ ہی امریکہ کے خلاف ہوں، دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی نہیں چاہتا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کے خلاف جو سازش ہوئی اس کا بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مداخلت تھی یا سازش تھی۔

بہت بڑے سطح پر ہمارے ملک کے خلاف عالمی سازش ہوئی، بیرونی سازش بھی ہے اور اندرونی بھی۔ سازش کے نتیجے میں ایک میر جعفر کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، ین چار ماہ پہلے پتا چلا کہ امریکہ سفارت خانے میں اپوزیشن سے ملاقاتیں شروع کیں۔

ہماری پارٹی کے لوٹا ہونے والے ارکان سے بھی امریکہ کے سفارتخانے میں ملاقاتیں کی گئیں۔ کئی صحافی جو اس سازش میں شریک تھے انہوں نے بھی امریکی سفارت خانے میں ملاقاتیں کیں۔

لوگوں نے کہا کہ تمہاری جان کو خطرہ ہے، مگر میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی قوم کی آزادی ضروری ہے۔ معصومانہ سوال تو یہ ہے کہ وزیراعظم تو میں تھا وہ دھمکی کس کو دے رہے تھے۔ وہ کس کو کہہ رہے تھے کہ عمران خان کو ہٹاؤ۔ عمران خان نے کہا کہ آج مسئلہ تحریک انصاف کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے، رات کو 12 بجے جو عدالتیں کھولیں یہ بات ساری زندگی میرے دل میں رہ جائے گی۔

کیا سپریم کورٹ کو اس مراسلے یا سائفر کی تحقیق نہیں کرانی چاہیے تھی؟ جب ہمارے ارکان قومی اسمبلی اپنے ضمیر بیچ رہے تھے تو کیا سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھے؟۔ میں نے وہ کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کو عدالتیں کھول دیں؟ میں ںے آزاد عدلیہ کی جنگ لڑی اور مشرف نے اس وجہ سے جیل میں ڈالا۔ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کراچی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فاطمہ جناح کے جلسے میں تھا جس کا کراچی والوں نے ریکارڈ توڑ دیا ہے، وہ لوگ جولندن سے بیٹھ کر فوج کو گالی دیتے تھے، وہ جو گوجرانوالہ میں فوج کو گالی دیتے تھے، وہ لوگ جن باپ اور بیٹے پر فرد جرم لگنا تھی اسی روز اس چور ڈاکو ملک کا وزیراعظم بنا دیا گیا، جو قومیں عمران خان جیسا غیرت مند لیڈر پید اکرتی ہیں اس کے ساتھ انٹرنیشنل طاقتیں صدام اور قذافی جیسا سلوک کرتی ہیں، ان کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، میں نے عمران خان کو چار مہینے کہا تھا کہ گورنر راج لگا دو، اسمبلی تو ڑ دو، میرا ایمان ہے کہ عمران خان 30 مئی سے پہلے چوروں، ڈاکوؤں کی حکومت کو ختم کرے گا، میں آج ایم کیوایم سے کہتا ہوں کہ آصف زرداری نواب شاہ سے کونسلر نہیں بن سکا، حاکم زرداری کی سیٹ پر ایم این اے نہیں بن سکا، بے نظیر کی ایک جعلی دستاویزلاکر ملک پر قبضہ کیا ہے، لوگو! جب ایوب خان نے مجھے دیکھا تو کہتا تو شیخ رشید ہے، تو مجھے کہا فوج تو سیاست میں نہیں ہے تم کیوں ہو؟ یحیٰ خان نے مجھے کوڑوں سمیت ایک سال کی سزا دی، میں پاک فوج کو کہنا چاہتاہوں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں،کراچی عمران خان کے ساتھ پاکستان کا جھندا اٹھائے ہوا ہے، اگر عمران خان کو واپس نہ لایا گیا تو جیلیں بھر دیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے،اعلان کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی باشندے ہیں، مہاجروں کے نام پر ایم کیوایم مسلط ہے اس کو ہم اپنے ساتھ کبھی شامل نہیں کریں گے، ہماری فوج کم اسلحے کے باوجود دنیا میں تیسرے نمبر پراس لیے ہے کہ اس کے پاس اللہ اکبر کے جذبے کا نعرہ ہے، اسی نعرے کے ساتھ ہم آزادی لینے نکلے ہیں، ہم آزادی چھین کر رہیں گے، یہ ملک کسی کے باپ نہیں ہے۔ ہم کس پاکستان میں رہتے ہیں جس دن شہبازشریف پر فرد جرم عائد ہونی تھی اس دن کے ڈائریکٹر ایف آئی اے رضوان کو ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے، اس کو وزیراعظم بنا دیا گیا،یہ کٹھ پتلی تماشا عوام نے دیکھا ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کی غیرت کی جنگ ہے۔

مشہور خبریں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،وزارت خزانہ

پنجاب: عمران خان کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کے

بھارت کشمیر میں امن چاہتا ہے تو اسے مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی طرف آنا ہوگا، میرواعظ

?️ 7 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ

شام میں 35 ہزار سے زائد افراد لاپتہ؛ ریڈ کراس کا تشویشناک انکشاف

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شام

بحرینی حکام الجزیرہ چینل پر برہم

?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:بحرین کی حکومت نے قطر کے الجزیرہ چینل پر الزام لگایا

الیکشن التوا کے حق میں قرارداد ملک، جمہوریت کےخلاف سازش ہے، جماعت اسلامی

?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے الیکشن التوا کے حق میں

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کشمیر پر بھارتی قبضہ کی مذمت کی

?️ 17 فروری 2021واشنگٹن ﴿سچ خبریں﴾ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا

امریکہ کو کس نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر مجبور کیا:عراقی تجزیہ کار

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:عراق کے سیاسی امور کے تجزیہ کار نے ایران اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے