?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دنیا کو پاکستان کے بارے میں اپنی رائے کو بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک میں دنیا کے لیے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز (9 دسمبر کو) سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب اور ہم منصب ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔ دورے سے قبل سنگاپور کے اخبار ’ڈیلی دی اسٹریٹ ٹائمز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کے بارے میں اپنی رائے کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان سیاسی رہنما کی حیثیت سے مجھے لگتا ہے کہ دنیا کو پاکستان کے عمومی تشخص سے ہٹ کر نئے زاویے سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں دنیا کے لیے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں، اس سلسلے میں پہلا قدم ملک کے خلاف ٹریول ایڈوائزی کی پابندی کو ختم کرنا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ دنیا کو پاکستان کو ایک ابھرتی معیشت کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایشیائی ممالک میں آن لائن تجارت اور ای کامرس کی سرگرمیاں عروج پر ہیں جس سے آئی ٹی سے متعلق سرگرمیوں اور مالیاتی خدمات میں ہمارے نوجوان بے پناہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بالخصوص تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیمی شعبے میں پاکستان جنوب مشرقی ایشیا کی ڈیجیٹل معیشت کے ساتھ تعاون اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے
بلاول بھٹو نے کہا کہ جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کے کئی حالیہ اقدامات پاکستان کے لیے انتہائی دلچسپی کے حامل ہیں جو میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان سمیت تمام ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا کریں گے۔
دفتر خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب اور وزیرخارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔
صدر حلیمہ یعقوب کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
سنگاپور کے ہم منصب کے ساتھ علیحدہ ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دونوں ممالک کے رابطوں کو فروغ دینے کے لیے بات چیت اور اعلیٰ سطح کے دورے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
دنوں رہنماؤں نے معاشی تعاون کے امکانات کو اجاگر کرنے اور زراعت، ڈیجیٹل معیشت اور فنانس کے شعبوں میں تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سنگاپور میں فیس بُک (میٹا ) کے ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیس بُک کے لیے پاکستان میں مونیٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کیا، اس اقدام سے نوجوان کاروباری افراد کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا اور میٹا اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
واشنگٹن افغانستان میں اپنی انٹیلی جنس صلاحیت کھو چکا ہے: امریکی جنرل
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: 11 ستمبر کی برسی کے موقع پر CENTCOM دہشت
ستمبر
کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل طور پر کاربند ہیں، وزیر خزانہ
?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
جنوری
والد اپنی بیوی کیلئے لبرل اور بیٹیوں کیلئے سخت قدامت پسند تھے، اسما عباس
?️ 17 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ ان
مارچ
جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود جج کا تقرر نہ کرنے پر اٹارنی جنرل عدالت طلب
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود سینئر وکیل طارق
مئی
مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے: فواد چوہدری
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مغربی ممالک میں آئے دن اسلامو فوبیا کے
جون
پیٹرول کی قیمت نمایاں کمی کے بعد 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے جائزے
اکتوبر
امریکہ نے قازقستان کے صدارتی فرمان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے قازق صدر قاسم جمرت
جنوری
سوئٹزرلینڈ میں صہیونی مخالف مظاہرہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد جھنڈے اور بینرز اٹھائے
اگست