دشمن ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا: فواد چوہدری

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ دشمن ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا گوادر حملہ چین اور پاکستان کی عظیم قیادت کے معاشی وژن کے خلاف تخریب کاری کا ایک کھیل ہے، مجرموں کوانصاف کےکٹہرےمیں ضرور لا کر کھڑا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر حملہ چین اور پاکستان کی عظیم قیادت کے معاشی وژن کے خلاف تخریب کاری کا ایک کھیل ہے ، دشمن ہمارےعزم کوکمزورنہیں کرسکتا، مجرموں کوانصاف کےکٹہرےمیں لانےکی کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے ، بعد ازاں وفاقی وزارت داخلہ نے گوادر میں ہونے والے دھماکے کو چینی قافلے میں خودکش حملہ قرار دیا ‏ تھا۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر چینی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، ‏قافلہ 4گاڑیوں پرمشتمل تھا، قافلے کے ساتھ آرمی اور پولیس کی گاڑیاں بھی تھیں، کالونی سے نکلنے والے حملہ آور کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں‏نے روکا تو حملہ آور نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر دور خود کو اڑا لیا۔

مشہور خبریں۔

صارفین کی سہولت کے لئےگوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ

🗓️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گوگل

بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

🗓️ 13 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر

مزاحمت کبھی بھی عارضی جنگ بندی قبول نہیں کریں گی

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی

وزیر خزانہ نے مہنگائی کی اصلی وجہ بتا دی

🗓️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت

بھارت کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟

🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: بھارت کے الیکشن کمیشن نے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) کی

ہم صہیونیوں کا کوئی نشان نہیں چھوڑیں گے: حزب اللہ

🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:    المنار نیوز چینل نے رعد کے حوالے سے کہا

صیہونی جیلوں میں تشدد کی کہانی؛رہا ہونے والی فلسطینی خواتین قیدیوں کی زبانی

🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے

معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: وزیر اعظم

🗓️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے