?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ دسمبر تک 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، لاہور کی بہت جلد 40 فیصد آبادی ویکسی نیٹڈ ہوجائے گی، حکومت فری ویکسی نیشن کی سہولت گھر گھر پہنچانے کو تیار ہے، ویکسین سے ہی جان بچائی جا سکتی ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے موبائل ویکسینیشن یونٹس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گھر گھر تک فری ویکسی نیشن کی سہولت دینے کیلئے تیار ہے، ویکسین بہت حد تک بیماری کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ویکسین سے ہی جان بچائی جاسکتی ہے، 88 فیصد مریض ایسے ہیں جن کو ویکسین نہیں لگائی گئی، 12 فیصد مریضوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 320 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 244 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 476 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 466 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار 249 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کُل 4 کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار 106 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی مبصرین کا بیانیہ؛ اسرائیل کے 10 اسٹریٹجک اہداف کو ایرانی میزائلوں نے ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج اور کابینہ نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ
جولائی
ایران کے نو منتخب صدر کا امریکہ کے خلاف اہم بیان
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی پہلی
جون
جنوبی لبنان میں اسرائیلی کوششیں کیوں ناکام ہو رہی ہیں؟
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج اپنی بھاری نفری اور
نومبر
22 اپریل کو گلوبل کال فار غزہ کے تحت ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
اپریل
اطالوی انسانی حقوق کے کارکنوں نے صیہونی حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: روم کے پراسیکیوٹر آفس نے اسرائیلی غاصب حکومت کے خلاف
اکتوبر
نتین یاہو بائیڈن سے بات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کا دعویٰ ہے کہ حماس کی کاروائیوں
فروری
یمن میں امریکی فوجی موجودگی قبضہ ہے:انصاراللہ
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے
مارچ
سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا
?️ 20 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا
اگست