🗓️
سندھ: (سچ خبریں)دادو، جامشورو، نوشہرو فیروز، نواب شاہ اور مٹیاری کے اضلاع میں دریائے سندھ میں طغیانی سے 130 دیہات زیر آب آگئے اور کروڑوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے کہا کہ دادو میں ساحلی علاقے میں گل محمد کوریجو، نبی بخش جتوئی، سونو چانڈیو، کوٹو ماچھی، الحجری جتوئی، چٹو خان مستوئی کے 50 دیہات زیر آب آگئے جس سے وہاں کپاس اور سبزیوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
دادو کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دریا میں نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے تاہم تمام پشتے محفوظ ہیں جبکہ ضلع نوشہرو فیروز میں ساحلی علاقے کے 20 دیہات زیرآب آنے کے بعد دریا کا پانی بکھری بند اور دادو ۔ مورو بند تک پہنچ گیا۔
نوشہرو فیروز کے ڈی سی تاشفین عالم نے بتایا کہ مٹھیانی کے قریب 20 خاندانوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور پشتوں کے اطراف گشت شروع کردیا گیا ہے، جبکہ سیلابی صورتحال پر قابو پانے والا سامان اور مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔
سکھر بیراج کے چیف انجینئر سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تمام بندوں پر صورتحال معمول پر ہے اور سکھر سے کوٹری بیراج تک کوئی خطرہ نہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ دریا کے پانی میں اضافے سے ضلع جامشور کے نو واہن، دریڈیرو، بلاول پور، لکی، عامری، گانچہ، کلری، چھاچھر، اُنرپور، بدھا پور، منظور آباد اور 25 دیگر دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ دادو اور جامشورو اضلاع میں دو یا تین دن میں دریا کا پانی کم ہونا شروع ہو جائے گا اور اس سے پشتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
اسی طرح ضلع نواب شاہ میں قاضی احمد کی علاقے لکھت اور سکرنڈ کے علاقے منگلی کے ساتھ 20 دیہات زیر آب آگئے۔
نواب شاہ کے ڈی سی امیر حسین پنہور نے بتایا کہ ٹی اسپر، لکھت اور منگلی پشتوں پر گشت اور ان کے ذریعے بارش کا پانی نکالنے کے لیے بنائے گئے کٹس کی پتھروں سے بھرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ تاہمضلع مٹیاری کے علاقے بھانوتھ میں پانی ٹی اسپر اور 15 دیہاتوں تک پہنچ گیا تھا۔
مٹیاری کے ڈی سی عدنان رشید نے بتایا کہ ایک ماہ قبل ہالا کے قریب بھانوتھ ٹی اسپر کو جزوی نقصان پہنچا تھا لیکن اس کی مرمت کر دی گئی تھی اور اب دریائے سندھ میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے، تاہم دریا کے اطراف نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ترکی اور مصر کے صدور کا صیہونی جرائم کے خلاف مشترکہ بیان
🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جو ایک تاریخی دورے پر
ستمبر
اقوام متحدہ نے صیہونی جارحیت پر کیا ردعمل دکھایا؟
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پیر کے
اکتوبر
لاہور ہائیکورٹ کا وفاق کی جانب سے توشہ خانہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی
🗓️ 18 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت
اپریل
یورپ والے خفیہ طور پر روس سے تیل خریدتے ہیں
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل نے
اپریل
’جمال جمالو کدو‘ پر یشما گل کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اداکارہ یشما گل اور ان کی سہیلیوں کی جانب سے
دسمبر
فارم 47 سے اقتدار میں آنے والوں سے بات چیت کسی صورت نہیں ہوگی. تحریک انصاف
🗓️ 2 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور
جون
ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، ایلون مسک
🗓️ 9 فروری 2025 سچ خبریں: امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے کہا
فروری
شمال مشرقی شام میں جولانی عناصر اور کرد فورسز کے درمیان جھڑپیں
🗓️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:شمال مشرقی شام کے علاقے دیر الزور کے مضافات میں دہشت
جنوری