خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خوارج ہلاک

?️

بنوں: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبے کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز سے جھڑپ کےدوران 2 خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسری کارروائی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کی گئی، کارروائی کے دوران جھڑپ میں 2 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خوارج دہشت گردی، شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 2 خارجیوں کو ہلاک کردیا تھا جب کہ ایک اور کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چوکی پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد ملا۔

واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک کردیے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شہید ہونے والے 5 بہادر سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرستان میں

کراچی: پی ٹی آئی کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد

?️ 13 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی

ہمارے ملک میں پرامن احتجاج کا حق نہیں ہے: برطانوی رہنما

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے دوران برطانوی پولیس نے بادشاہت

ایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیل میں مشکل رات؛ نیتن یاہو کا اعتراف

?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے ایران کے میزائل حملے کی کامیابی کا

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری

?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے انعقاد

یاسمین راشد کا 9 مئی مقدمات میں سزاؤں کیخلاف عدالت سے رجوع

?️ 9 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے

وفاقی حکومت کا ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ

?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے

ہم شام کی وحدت، حاکمیت اور ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں:پاکستانی وزارت خارجہ

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:پاکستانی وزارت خارجہ نے شام کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے