خیبر پختونخواہ میں کورونا کی سنگین صورتحال وجہ سے سکول بند کر دیےگئے

اسکول

?️

پشاور (سچ خبریں)  خیبرپختونخواہ حکومت نے این سی اوسی فیصلے کے تحت ضلع بنوں میں سکول بند رکھنے اور باقی اضلاع میں50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا ہے اعلامیہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کل 16 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کل سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیے جائیں، ہفتے میں تین دن کلاسز ہوں گی۔

تاہم زیادہ کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے ضلع بنوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع بنوں کے تمام تعلیمی ادارے 22 ستمبر تک بند رہیں گے۔

اس کے برعکس محکمہ تعلیم پنجاب نے این سی اوسی کے کورونا کیسز کے تشویشناک 5 اضلاع میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات میں سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اسی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کی وارڈز میں کوویڈ19 کے مریضوں کا دباؤ ہے، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، وبا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، کوویڈ19 کے 5300 مریض ہسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں، لاپرواہی، ایس او پیز کو نظرانداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ 24 میں سے 18اضلاع میں وبا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، 6 اضلاع میں بندشیں قائم رہیں گی، ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔ 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 12 بجے تک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے 24 اضلاع میں کیسز کی تعداد کے پیش نظر 4 سے 15 ستمبر تک زائد بندشیں عائد کی تھیں، مذکورہ 18 اضلاع میں بھی کورونا پابندیاں قائم رکھیں گی جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں نافذ ہیں جبکہ دیگر 6 اضلاع میں زائد بندشیں قائم رہیں گی۔ 18 اضلاع میں انٹر بس سروس کو بھی 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی۔پارکس اور جمز بھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

جنگ ہوگئ تو پورا مشرق وسطیٰ ہل جائے گا

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اپنے ایک خطاب

صہیونی مجرمانہ دشمن کے ساتھ معمول کا کوئی جواز نہیں ہے: انصاراللہ

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:عبدالملک الحوثی، رہبر تحریک انصاراللہ یمن نے بعض عرب حکومتوں

ہماری حکومت کےاگلے3ماہ انتہائی اہم ہیں: وزیر اعظم

?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3ماہ

عراقی وزیر اعظم کا لبنانی پناہ گزینوں کے لیے دلچسپ حکم

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت

عبرانی میڈیا: جولانی سعودی عرب میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے ابو محمد گولانی کی ابراہیمی

کوئی ڈیل نہیں ہوگی اب ہم عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بیرسٹر گوہر

?️ 5 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا

صیہونیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات کا آغاز ہوچکا ہے: ترکی

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج انقرہ میں

مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، وزیراعظم

?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے