خیبر پختوانخواہ نے مرکزی حکومت سے فوج طلب کر لی

کراچی

?️

خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے کے اکثر اضلاع میں اسکول بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاقی حکومت سے فوج بھیجنے کی اپیل کی ہے خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ داخلہ اور قبائلی امور کی جانب سے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر فوج کی مدد طلب کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں اور اس وقت تمام تمام محکموں اور شعبوں کے صوبائی وسائل وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صرف کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے باوجود صوبے کے اہم شہروں میں کورونا وائرس میں اضافے اور مثبت کیسز کی بلند شرح کا سلسلہ جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے این سی او سی اور این سی سی نے انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی انتظامیہ نے مراسلے میں وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ آئین کا آرٹیکل 245 لاگو کر کے فوج کو تعینات کیا جائے تاکہ کووڈ-19 کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے اس کے علاوہ کرمنل پراسیجر کوڈ کی دفعہ 131 اے اور 132 اے کے تحت وفاقی حکومت سے سول آرمڈ فورسز کی مدد بھی طلب کر لی تاکہ وہ صوبے میں سول انتظامیہ کی وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد کر سکے۔

صوبائی حکومت نے مراسلے میں کہا کہ ان حالات میں وفاقی حکومت سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی اجازت دے تاکہ این سی او سی اور این سی سی کے فیصلوں کی روشنی میں ہدایات پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے پاک فوج کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد آج پاک فوج نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ تعلیم نے وائرس میں تیزی سے اضافے کو دیکھتے ہوئے صوبے کے اکثر اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے 20 سے زائد اضلاع میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کیڈٹ کالج، ماڈل اسکول، مدرسے، اکیڈمی اور ٹیوشن سینٹر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ان اضلاع میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، سوات، ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر دیر، باجوڑ، بونیر، خیبر، شانگلہ، بٹگرام، لوئر کوہستان، ایبٹ آباد، کرم ایجنسی، کرک، شمالی وزیرستان، ہری پور، اپر چترال، لوئر چترال، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں شامل ہیں۔

البتہ جن اضلاع میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک اسکول بند نہیں کیے، انہیں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر گزشتہ ماہ اکثر اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کر دیے تھے۔

بورڈ امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں رواں ماہ 19 اپریل سے نویں سے بارہویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دوبارہ تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

چین کا امریکہ پر دسیوں ہزار سائبر حملوں کا الزام

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:بیجنگ نے واشنگٹن پر دسیوں ہزار سائبر حملے کرنے اور حساس

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے

امریکی سینیٹرز کا خط غزہ کے لیے انسانی امداد کی تحقیقات کے لیے

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: چھ امریکی سینیٹرز نے امریکی حکومت کے احتساب کے دفتر

ترکی کی حکمراں جماعت میں زبردست پھوٹ؛عرب میڈیا کی رپورٹ

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی میں رجب طیب اردگان

کیا اب واٹس ایپ پر تصاویر انٹرنیٹ کے بغیر بھیجنا ممکن ہے؟

?️ 26 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگ ایپلی کیشن

کیا حزب اللہ الاقصیٰ طوفان کی جنگ میں داخل ہوگا؟

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی کارروائی میں صیہونی حکومت کی بھاری شکست کے پہلے

صیہونیوں نے ایران کو جواب کیوں نہیں دیا؟ یمنی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: یمنی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونیوں کو یقین ہے

اردگان نے اپنی بات واپس لی

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے المعمدانی اسپتال پر بمباری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے