?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
میڈیا کے مطابق سی پی او نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد نے جمرود میں دینی مدرسوں کے 4 طلبہ کو اغوا کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد نے طلبہ کو کالعدم تنظیم میں شامل ہونےکی ترغیب دی، دہشت گرد نے چاروں طلبہ کو افغانستان منتقل کیا۔
سی پی او نے بتایا کہ 2 طلبہ کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی ہے، ایک طالب علم کو افغانستان سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز نے پکڑا لیا۔
سی پی او کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عظمت کے سرکی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور پولیس پرحملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان کی سابقہ اور موجودہ حکومت اس بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ سے افغانستان کی عبوری حکومت اور اس کی ناقص بارڈر مینجمنٹ پالیسیوں کو قرار دیتا رہا ہے۔
گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کی وجہ سے ہے اور اسلام آباد کی کوششوں کے باوجود کابل اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں کر رہا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاک ۔ افغان سرحد ساری دنیا کی روایتی سرحدوں سے مختلف ہے، پاکستان کو موجودہ حالات کے پیش نظر بارڈر پر تمام عالمی قوانین نافذ کرنے ہوں گے۔
خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں طاقت کا استعمال آخری حربہ ہے اور ہم افغانستان کے ساتھ کوئی مسلح تصادم نہیں چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی نسل کشی میں صیہونی حکومت کے ساتھ برطانوی انٹیلی جنس بھی شامل
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: انگریزی ویب سائٹ "ڈیکلاسیفائیڈ” نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اور
اگست
جنوبی کوریا تل ابیب کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کا خواہاں
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ جنوبی کوریا کی
ستمبر
طالبان عالمی برادری کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی کوشش میں
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کی جانب سے افغان حکومت کی تشکیل میں چھ ممالک
ستمبر
نیتن یاہو واشنگٹن میں؛ بی بی کے امریکہ میں کیا مقاصد ہیں؟
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں: 7 جولائی 2025 کی صبح، صہیونی ریاست کے وزیراعظم
جولائی
غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ردعمل
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں صیہونی
مئی
پاکستان میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا
?️ 21 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو ایک اہم کامیابی نصیب ہوئی ہے ،
فروری
حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکرات
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے مسئلے پر حکومت اور پیپلز
جون
عمران خان کو قتل کی کوئی دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی، رانا ثنا اللہ
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دو روز
مارچ