خیبرپختونخوا کی 7ویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع کی مخالفت

?️

پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت نے خبردار کیا ہے کہ وہ وفاق کے زیر انتظامی قبائلی علاقوں (قبائلی اضلاع) کے صوبے میں انضمام کے بعد صوبے کی آبادی اور غربت کی سطح میں تبدیلیوں پر 7ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں مزید توسیع پر رضامند نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے ڈان کو بتایا کہ ہم نے این ایف سی کے معاملے پر وفاقی وزارت خزانہ سے فون کالز اور خطوط سمیت متعدد رابطے کیے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ صوبائی حکومت کے بجٹ میں سرپلس رکھا گیا ہے لیکن وہ این ایف سی ایوارڈ میں اپنا حصہ نہیں چھوڑے گی۔

محکمہ خزانہ نے وزارت خزانہ ایک خطہ میں آگاہ کیا کہ 2018 میں وفاق اور صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقوں کے اس میں انضمام کے بعد صوبے کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔

خط میں شکایت کی گئی ہے کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے انضمام کے بعد سے تقریبا 6 سالوں سے ضم شدہ اضلاع کے 61 لاکھ سے زائد رہائشیوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت بین الحکومتی فنڈز کی منتقلی کے طریقہ کار میں جگہ نہیں دی گئی۔

صوبائی محکمہ کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے 5 ستمبر کو قبائلی جرگے میں 25 ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔

جرگے میں دیگر مالی اور انتظامی امور پر بات چیت کے علاوہ وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے فاٹا کے انضمام کے بعد قومی وسائل میں صوبے کے حصے کے فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ قانونی فریم ورک نے این ایف سی کو ایک اہم فورم بنادیا جو وفاقی ڈھانچے کی ایک مضبوط خصوصیت ہے لیکن یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ مسلسل مشاورت کے مطلوبہ عمل کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔

صوبائی وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجے گئے خط کے مطابق یہ ہمارے علم میں ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم مرکزی دھارے کی بنیاد پر ہے اور ملکی تاریخ کے ابتدائی 70 سالوں میں ان علاقوں کو درپیش تاریخی ترقیاتی تعطل کو دور کرنے کے حوالے سے ہے لیکن اس صوبے کو دیا گیا ٹاسک نہ صرف مشکل بلکہ ہماری موجودہ مالی استعداد سے بھی باہر ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس ’مشکل کام‘ کے لیے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ ’عزم‘ برسوں سے ختم ہو چکا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 7ویں این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کے لیے کوئی مخصوص رقم مختص نہیں کی گئی حالانکہ یہ وفاق کے زیر انتظام علاقہ رہا ہے جب کہ ایوارڈ میں بلوچستان کے لیے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے اور فارمولے میں دیگر صوبوں کی مختلف ضروریات کو تسلیم کیا گیا ہے۔

خط میں محکمہ خزانہ نے شکایت کی ہے کہ اگرچہ چاروں صوبوں کو 7ویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت زیادہ فنڈز ملنے لگے ہیں لیکن فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت بہت کم سرمایہ کاری ملی ہے جس کی وجہ سے خطے میں ترقی اور روزگار کے مواقع میں کمی آئی ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے وفاقی وزارت خزانہ سے این ایف سی کا اجلاس بلانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ 7واں این ایف سی ایوارڈ آئین کے مطابق نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ فوجیوں کے لئے ایک اور درد سر

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس حکام نے چینی مالویئر کی نشاندہی کی ہے

اسپین میں مسلم مقدس مقامات کی توہین جاری

?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:یوروپ میں اسلام مقدسہ اور مسلم مقدس مقامات کی توہین کے

عراق میں آشوب برپا کرنے سے متحدہ عرب امارات کو 13 بلین ڈالر کا منافع

?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل نصر الشمری نے بین

ہم ایسی تجویز کو قبول نہیں کریں گے جس میں مستقل جنگ بندی شامل نہ ہو: حماس

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن عزت الرشق

ایوانکا ٹرمپ 2024 کے الیکشن میں اپنے والد کی حمایت کیوں نہیں کر رہیں؟

?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:گارڈین میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایوانکا ٹرمپ کے 2024

تل ابیب میں نیتن یاہو مخالف مظاہرے

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کی طرف سے

مغربی کنارے میں مسلح تصادم کا تسلسل

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: جنین اور اس کے اطراف کے کئی علاقوں پر صیہونی حکومت

فوج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے:شیخ رشید

?️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے