?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے پاسکو کی تحلیل کی صورت میں گندم کی اسٹوریج کی استعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاسکو کی تحلیل کے فیصلے کے تناظر میں لائحہ عمل پر غوروخوض کیا گیا اور گندم کی خریداری کی مد میں پاسکو کے بقایاجات کی ادائیگیوں سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں گندم خریداری کی مد میں مقامی کاشتکاروں کے بقایاجات ترجیحی بنیادوں پرادا کرنے، محکمہ خوراک کی استعداد کو بڑھانے کے لیے درکار عملے کی کمی پوری کرنے، گندم کی خریداری، نقل و حمل اور اسٹوریج سے متعلق معاملات کو ڈیجیٹائز کرنے کے فیصلے ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری سے متعلق جملہ امور میں شفافیت ہر لحاظ سے یقینی بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی غیر معیاری گندم مارکیٹ میں ریلیز نہ ہو۔
گندن کی اسٹوریج کی استعداد کو بڑھانے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبہ شامل کیا جائے گا اور وفاقی حکومت سے ضمانت لی جائے کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی نہیں لگے گی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتی
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن نے ہفتے کی شام اس بات
دسمبر
ٹرمپ کے براہ راست جنگ میں داخل ہونے کے ممکنہ نتائج
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: ۱۳ جون کی صبح کے ابتدائی اوقات میں، صہیونی ریاست کی
جون
صیہونیوں نے شام سے نکلنے کے لیے کیا شرائط رکھی ہیں؟
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر نے شام کے علاقے سے اسرائیل
جنوری
بائیڈن کے مغربی ایشیا کے پہلے دورے کا اختتام شہزادہ الفیصل کے ہمراہ ہوا
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے ہفتہ کی شام تہران کے وقت کے
جولائی
F16 خریدنے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مثبت ہیں: آنکارا
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار نے آج جمعہ
اگست
پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
?️ 21 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں جاری بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز
نومبر
اقوام متحدہ کے پانچ ارکان کی رہائی کے لیے القاعدہ نے کیا 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: یمن کے جنوبی صوبے ابین میں القاعدہ کے دہشت گردوں
فروری
صدر اعظم بنتے ہی نفرت کا شکار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں
فروری