?️
پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مدارس کی گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کردی گئی۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے کے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی ہے، دینی مدارس کے طلباء بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے، طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے، خیبر پختونخواہ حکومت سکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
علاوہ ازیں خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے مڈل سکول کی طالبات کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ابتدائی مرحلے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت 10 پسماندہ اضلاع کی طالبات کو فراہم کی جائے گی، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے 10 اضلاع کے متعلقہ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا، پہلے مرحلے میں جن اضلاع میں یہ سہولت شروع کی جائے گی ان میں اپر و لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور چارسدہ شامل ہیں، فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے ہوگا، حکومتی اقدام سے طالبات کو درپیش سفری مسائل کم ہوں گے، وہ طالبات جن کا سکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر یا زیادہ فاصلے پر ہے وہ اس سہولت سے مستفید ہوں گی۔
بتایا جارہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے میٹرک کے امتحانات کے لیے پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے مقرر کردہ فیس سے زائد فیس وصول کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا، اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ میٹرک کے امتحان کےلیے بورڈ کی جانب سے 2 ہزار 600 روپے فیس مقرر کی گئی ہے تاہم بیشتر پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے مقررہ شرح سے زائد فیس طلباء و طالبات سے وصول کی گئی۔


مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کا جوہری پروگرام، امریکا نے دھمکیاں چھوڑ کر مودبانہ اپیل شروع کردی
?️ 5 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے اور جوہری
اپریل
اہم ڈیڈ لائن گزرگئی، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا
?️ 30 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) 29 نومبر کی اہم ڈیڈ لائن گزر
نومبر
کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت کااہم فیصلہ
?️ 12 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے
جولائی
سعودی عرب سے آنے والے طیارے کی تل ابیب میں لینڈنگ
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صیہونی حکومت کے
مئی
مزاحمتی محاذ ایران اور شہید قاسم سلیمانی جیسے شہداء کا مرہونِ منت ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم نے منبر
مارچ
کیا شکست کی صورت میں اردوغان آسانی سے پیچھے ہٹ جائیں گے؟
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے حساس ترین انتخابات میں 10 دن سے بھی کم
مئی
اردوغان کے بیٹے کی شام میں الجولانی کے ساتھ گشت
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے بیٹے نجم الدین
مارچ
بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں تربیت دیتی ہیں: جرنل وال سٹریٹ
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی صدر جو
جولائی