?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے لیے صحت کارڈ کی سہولت کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر اوورسیز فاؤنڈیشن سے خیبرپختونخواہ کے مزدوروں کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کی سہولت کے سب سے زیادہ مستحق اوورسیز پاکستانی ہیں، اس سہولت کے تحت لیبر ویزے پر بیرون ملک مقیم پاکستانی علاج کروا کر میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت کو بھیجیں گے، میڈیکل رپورٹ کی تصدیق ہونے کے بعد اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے اہل خانہ کو علاج کے اخراجات ادا کیے جائیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں جرمن تنظیم ’کے ایف ڈبلیو‘ کے تعاون سے صحت کارڈ پلس کے تحت مفت او پی ڈی کی سہولت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، او پی ڈی سروس کے تحت مریضوں کو مفت ادویات، میڈیکل ٹیسٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس حوالے سے خیبرپختونخواہ اب پاکستان کا پہلا صوبہ بن چکا ہے، پہلے مرحلے میں یہ سکیم ضلع مردان میں شروع کی گئی ہے جہاں 50 ہزار مستحق خاندان مستفید اس سے ہوں گے، اگلے مرحلے میں چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ کے شہریوں کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع میں کسانوں کومفت بیج دیئے جائیں گے، جن میں پشاور، سوات، دیر، نوشہرہ، ڈی آئی خان، مردان اور چارسدہ شامل ہیں جہاں کسانوں میں گندم، چاول، مکئی اور دیگر اجناس کے بیج مفت تقسیم کیے جائیں گے، کسانوں کو بیج اضلاع کے درجہ حرارت اور ماحول کے مطابق دیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں خیبرپختونخواہ کے 4 لاکھ 53 ہزار کسان اس سے مستفید ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالے؛ سنوار کا غزہ پر غلبہ
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر عبرانی ذرائع
جنوری
طوفان الاقصی کے بعد صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کا کیا ہوگا؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کا جملہ کہ صیہونی حکومت جانے
اکتوبر
150 صہیونی افسران کی نیتن یاہو کی کابینہ سے غزہ جنگ بند کرنے کی اپیل
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:غزہ پٹی میں جاری جنگ کو روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی
اپریل
صیہونی ریاست میں سونامی کے آثار
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریںان دنوں صیہونی حکومت اس قدر نازک حالات سے گزر رہی
مارچ
صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو اہم ترین دورے پر چین روانہ ہوں گے
?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے
اکتوبر
یمنی فوج کا صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ، سعودی افواج کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوگیا
?️ 15 مارچ 2021صنعا (سچ خبریں) یمنی فوج نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر
مارچ
برسلز-واشنگٹن معاہدہ؛ امریکہ جیو پولیٹکس جیت گیا
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور امریکی
ستمبر
نفرت انگیز دنیا
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: اطلاعات کے میدان میں اور عمومی طور پر ممالک کے
جون