?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ خونی فساد دم دبا کر بھاگ گیا ، مہنگائی کا طوفان لانے والے اب عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں ،11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ذمہ داری مجھے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باس ، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر دونوں میدان سے بھاگ گئے ، دھمکیاں دینے والے اب منتیں ، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں ۔
قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اتحادی جماعتیں زور لگالیں دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟ عمران خان گھر میں بیٹھ جائے تو یہ 11 جماعتیں ایک مہینے بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں ، مہنگائی کے طوفان پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی ، ملک وہاں پر پہنچ گیا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے ۔
مشہور خبریں۔
شمالی وزیرستان: احتجاج کے دوران فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی، 3 پولیس اہلکار شہید
?️ 10 فروری 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انتخابی
فروری
قبلہ اول کی سرپرستی کرنے والے ممالک اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے بجائے خیانت کررہے ہیں
?️ 3 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے آئے دن قبلہ
اپریل
چین کا امریکہ کو دو ٹوک جواب
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی مذاکرات کی موجودگی
اپریل
سول سروس کی تجدید نو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول
جولائی
ایران کی اسرائیل پر فتح قابل تحسین ہے: طالبان
?️ 27 جون 2025 سچ خبریں: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خطے
جون
تل ابیب نے کیا جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: اتوار کی شام لبنان کی تحریک حزب اللہ
اگست
ٹی ایل پی اور حکومت کا مقصد ایک ہی ہے طریقہ کار الگ ہے: وزیر اعظم
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اظہار خیال
اپریل
سپریم کورٹ نے صرف ایک ہفتے کے دوران 257 کیسز نمٹا دیے
?️ 1 اکتوبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 57 ہزار کیسز کے بیک لاگ
اکتوبر