🗓️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے صوبے میں امن و امان سے متعلق خیبرپختونخوا بار کونسل کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ججز کی سیکیورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے 6 سوالات کے جوابات مانگے ہیں، آئی جی نے تفصیلی جواب جمع کے لیے 2 روز کا وقت مانگا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ ایک کے بعد دوسرا واقعہ پیش آتا ہے، ہم تو خود بندوقیں نہیں اٹھاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ ججز کی سیکورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، وفاق بھی اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے، ان کا بھی کام ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے ہدایت کی کہ عدلیہ کی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔
بعدازاں، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا اور سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا بار کونسل نے صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتِ حال ابتر ہے، استدعا کی گئی تھی کہ جوڈیشل افسران، وکلا اور سائلین کے تحفظ کا حکم دیا جائے۔
مشہور خبریں۔
اسلامی تعاون تنظیم کا مسجد اقصیٰ کے بارے میں بیان
🗓️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی
اپریل
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر لگاتار تین حملے
🗓️ 23 مئی 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے سماوہ ، حلہ اور دیوانیہ صوبوں میں امریکی
مئی
انخلا بھی اور بمباری کی ؛افغانستان کے خلاف نئی امریکی سازش
🗓️ 8 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ ایک طرف افغانستان نے مکمل انخلا کا ڈھونگ رچا رہا
اگست
سپریم کورٹ نے سندھ بھر میں سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا
🗓️ 25 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سرکاری زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن
نومبر
یوکرین کے بحران نے فلسطین سے دنیا کی بے حسی کو عیاں کیا
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری ترجمان حسین حمائل کا کہنا ہے کہ یوکرین کے
مارچ
سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا
🗓️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ
مارچ
صارفین کی سہولت کے لئےگوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ
🗓️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گوگل
ستمبر
لکی مروت: آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 13 مئی 2024لکی مروت: (سچ خبریں) پولیس نے لکی مروت کے علاقوں وانڈہ ظریفوال
مئی