?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران پاکستان کی خام خوراک کی برآمدات 13.83 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 96 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3 ارب 48 کروڑ ڈالر تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی افراط زر میں غیر معمولی اضافے کے باوجود گزشتہ 17 ماہ کے دوران اشیائے خورونوش کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، نتیجتاً صارفین رسد اور طلب کے فرق کی وجہ سے زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مرتب کردہ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چاول کی زیادہ کھیپ سے خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں چاول کی برآمدات سال بہ سال 14.50 فیصد اضافے کے ساتھ 1.87 ارب ڈالر رہیں۔
باسمتی چاول کی مقدار 30.62 فیصد اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 491 ٹن رہی اور اس کی مالیت 18.06 فیصد اضافے سے 43 کروڑ 38 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہی، نان باسمتی چاول کی برآمدات 13.47 فیصد اضافے سے 1.44 ارب ڈالر اور مقدار کے لحاظ سے 17.35 فیصد اضافے سے 26 لاکھ 43 ہزار ٹن رہیں۔
بنگلہ دیش جیسی نئی منڈیاں پاکستانی چاول کے لیے کھل رہی ہیں، جس سے اس شعبے کی ترقی کے امکانات کو مزید تقویت مل رہی ہے، چاول کا شعبہ پاکستان کی برآمدات بالخصوص یورپی یونین اور برطانیہ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
گزشتہ 2 سال کے دوران برآمدات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے باسمتی چاول کی اوسط قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہو گئی، جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کی خریداری محدود ہے۔
پہلے 6 ماہ میں چینی کی برآمدات 6 لاکھ 32 ہزار 804 ٹن تک پہنچ گئیں، جو ایک سال قبل 33 ہزار 101 ٹن تھیں۔
مالی سال 25 کے 6 ماہ میں گوشت کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.64 فیصد اضافہ ہوا، نئی منڈیوں کے کھلنے، گوشت کی برآمدات میں نئی کمپنیوں کی شرکت اور اضافی مذبح خانوں کی منظوری نے اس نمو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں میں حالیہ برسوں میں کافی زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ ساڑھے 3 سال میں بچھیا کے گوشت کی اوسط قیمت 700 روپے فی کلو سے بڑھ کر 1400 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
جولائی تا دسمبر سبزیوں بالخصوص پیاز کی برآمدات میں 1.71 فیصد اضافہ ہوا، پھلوں کی برآمدات میں 1.32 فیصد کمی ہوئی۔
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں 1.47 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران نے مخلتف قسم کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا دفاعی نظام تیار کرلیا
?️ 20 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے مخلتف قسم کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں
اپریل
امریکہ کا غیر ملکی طلبا اور صحافیوں کی رہائش کو محدود کرنے کا ارادہ
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ داخلہ نے غیر ملکی طلبا، ثقافتی تبادلے کے
اگست
کشمیری کیوں جدوجہد کر رہے ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے
جولائی
وزیراعظم نے بجلی بریک ڈاؤن پر عوام سے معذرت کرلی
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی
جنوری
ناروے میں صیہونی ریاست کے ساتھ تعاون کی وجہ سے امریکی کمپنی کی سرگرمیاں معطل
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:ناروے کی حکومت نے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی اور
جنوری
حکومت کی توجہ برآمدی صنعتوں کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے پر ہے: وزیر اعظم
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زراعت کو
دسمبر
ڈنمارک میں اسرائیلی حکومت کے سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈنمارک کی پولیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
اکتوبر
گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عرب دنیا کے لیے سنگین خطرہ:خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل
?️ 31 اگست 2025گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عرب دنیا کے لیے سنگین خطرہ:خلیجی تعاون کونسل
اگست