🗓️
لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھوں گا، اگر بات چیت ہوئی تو پارٹی کے دیگر اراکین کریں گے اور اگر مذاکرات ہوں گے تو وہ صرف الیکشن کے نقطے پر ہوں گے۔
اُردو نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے تو خیر ان لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا، ہماری ٹیم بیٹھے گی لیکن بات تو صرف الیکشن کی ہے، اگر بات انتخابات کی طرف نہیں جاتی تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی بڑی بڑی باتیں چھوڑیں، پہلے تو الیکشن کے اوپر آئیں، جو قانون اور آئین کہتا ہے اور اگر آپ الیکشن ہی نہیں کروا سکتے تو کسی نے کس سے کون سے مذاکرات کرنے ہیں کیوں کہ اس وقت تو معاملہ ہی الیکشن کا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا معاملہ 90 روز میں الیکشن ہے، وہ 90 روز گزرتے جا رہے ہیں اور یہ آئین کی توہین ہو رہی ہے، اس کی بے حرمتی ہو رہی ہے، اگر آپ آئین کے اوپر نہیں چل رہے تو اس کے بعد مذاکرات کس چیزکے کرنے ہیں، اگر ابھی انتخابات نہیں ہوں گے تو پھر اکتوبر میں بھی انتخابات منعقد ہونے کے امکانات کم ہیں، ابھی تو فوری چیز ہے کہ 90 دن میں انتخابات ہوں گے یا نہیں ہوں گے، آئین جو کہتا ہے تو اگر یہ نہیں ہوں گے اور اگر ادھر سے نکل جاتے ہیں تو پھر اکتوبر میں کیوں ہوں؟ پھر آپ کہیں گے اگلے سال بھی کیوں ہوں؟ پھر تو جو طاقتور فیصلہ کرے گا تب ہی الیکشن ہوگا۔
ایک سوال کے جواب مین عمران خان نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی حالیہ تقسیم کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے اور یہ ان کی پرانی روش ہے، اس نے پہلے بھی 1997 میں سپریم کورٹ کو تقسیم کیا تھا، اپنے مفادات کے لیے اس نے سو فیصد سپریم کورٹ کو تقسیم کیا، اس کے پیچھے بیانات دے رہا ہے، اس کی بیٹی ججز کے خلاف بیانات دے رہی ہے، وہ فیصلہ نہ ماننے والے کون ہیں، اان کی حیثیت کیا ہے؟ سارے پاکستان کی قانونی برادری کو پتہ ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہونے چاہییں، آپ کہہ رہے ہیں کہ ۹۰ دن سے آگے چلے جائیں تو سپریم کورٹ نے 90 دن کا تو کہنا ہی ہے کیونکہ آئین میں یہ ہے، تو آپ ہیں کون کہنے والے کہ ہم نہیں مانتے۔
مشہور خبریں۔
بابا رحمتے نے نواز شریف کے خلاف جوڈیشل سازش کی، رانا ثنا اللہ
🗓️ 6 جون 2023باغ آزاد کشمیر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے
جون
کچھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا۔
🗓️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک ڈیڑھ دن
جون
سعودی حکام کی اپنے ہی شہریوں پر ظلم کی انتہا
🗓️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے قطیف شہر میں ایک علاقے کو مکمل طور
مارچ
فرانس کا ریکارڈ توڑ فوجی بجٹ
🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دے کر اس
جولائی
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 20 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے
مئی
ملک عدنان کے لئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان
🗓️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں
دسمبر
یورپ 10 ہزار دہشت گردوں کو واپس لے
🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں: عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی نے بدھ
فروری
مغربی ممالک میں اپنی شبیہ بہتر بنانے کے لیے بن سلمان کے کروڑوں ڈالر کام کیوں نہیں آرہے؟
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان نے مغربی ممالک میں اپنی شبیہ کو بہتر
فروری