🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتِ پاکستان نے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں،ہدایات میں کہا گیا ہے کہ آسٹرازنیکا ویکسین 18 سال سے زائد عمر افراد کو لگائی جا سکے گی۔ گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہلکا سردرد، جسم درد اور ہلکابخاربھی ہوسکتاہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کے لیے ایس اوپیز کی منظوری دے دی ، ایس اوپیزکی منظوری نیشنل ایکسپرٹ کمیٹی نے دی، ایس او پیز آسٹرزنیکا ویکسین کی اسٹوریج، حوالگی اور استعمال میں معاون ہوں گے۔
گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ آسٹرازنیکاویکسین 18 سال سے زائد عمر افراد کو لگائی جا سکے گی، 18 سال سے کم عمر افراد کو نہیں لگائی جا سکتی۔گائیڈ لائنز کے مطابق آسٹرازنیکاویکسین حاملہ،دودھ پلانےوالی ماؤں کیلئےمحفوظ ہے تاہم بخارمیں مبتلا افراد اور کورونا پازیٹیو مریضوں کونہیں لگائی جاسکے گی جبکہ کورونا سےصحتیاب افرادکولگائی جاسکے گی۔
گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہلکا سردر، جسم درد اور ہلکابخارہوسکتاہے، ویکسین کی 2 خوراکوں میں 12ہفتے کاوقفہ ہوگا، یہ ویکسین ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کو لگائی جائے گی تاہم ویکسین کے ری ایکشن پر ادویات معالج کی ہدایت پر استعمال کریں۔
ایس اوپیز کے مطابق کوویشیلڈ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور سوئیڈن کی مشترکہ ایجاد ہے ، اس ویکسین کو 2 تا 8 درجہ حرارت پرمحفوظ رکھنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کوآسٹرازنیکا ویکسین کوویکس کی جانب سے مفت ملے گی، ڈبلیو ایچ او آسٹرازنیکا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ معاہدے کو امریکی قومی سلامتی کو آگے بڑھانا چاہیے: بلنکن
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعے کو برسلز
ستمبر
پومپیو نے اسانج کے بارے میں یاہو نیوز کے انکشاف پر کیا: میں معافی نہیں مانگوں گا
🗓️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حوالے سے یاہو نیوز نے
ستمبر
عراقی فوج اور الحشد الشعبی کی شمالی عراق میں کاروائی؛ داعشی مفتی ہلاک
🗓️ 20 فروری 2021سچ خبریں:شمالی بغداد کے علاقہ الطارمیه میں عراقی فوج اور الحشد الشعبی
فروری
خطے میں امن کیسے ہوگا؟بادشاہ اردن کی زبانی
🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن کے بادشاہ نے غزہ کی جنگ کے خاتمے کو
اکتوبر
پاک چین اقتصادی راہداری پر کام سست روی کا شکارنہیں ہوا: اسد عمر
🗓️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے
ستمبر
بحرین کی کابینہ میں 17 وزراء کی تبدیلی
🗓️ 14 جون 2022سچ خبریں: بحرین کے بادشاہ احمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پیر کی
جون
امریکہ بن سلمان کے ساتھ لحاظ سے کام لے رہا ہے:سعودی حزب اختلاف
🗓️ 27 فروری 2021سچ خبریں:سعودی مخالفین نے امریکہ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ
فروری
امریکہ نے روس کے دو بڑے مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کی
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس
فروری