?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ریکارڈ ساز مہنگائی کے سبب پریشان عوام پر توجہ دینے کے بجائے صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کے اندراج پر توجہ دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا کہ حکومت کو ان لوگوں کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں جو گردن تک کئی بحرانوں میں دھنسے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صورتحال دیکھیں کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی حالانکہ انہوں نے صرف ان کے عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا کوئی فرد یا ادارہ قانون سے بالاتر ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے نے غربت کے مارے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے کیونکہ مہنگائی کی شرح 42 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور لوگ اپنے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی عوام کے لیے بے حسی اس بات سے عیاں ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا جب دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، کسان ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان تھے کیونکہ ان کے لیے 244 روپے فی لیٹر ڈیزل خرید کر اپنے ٹیوب ویل کے بل ادا کرنا ناممکن تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے اور تمام متاثرہ افراد کو بے لگام ہوتی مہنگائی کے خلاف مل کر آواز اٹھانی ہو گی جبکہ اس سلسلے میں مختلف تنظیمیں پہلے ہی ان سے رابطے میں ہیں۔
آئندہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ تین نشستوں پر ضمنی انتخابات 11 ستمبر اور نو نشستوں پر 25 ستمبر کو ہونے جا رہے ہیں، میں اپنے تمام دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ امپورٹیڈ حکومت کو بڑھتی ہوئی قیمتوں، نااہلی اور بدانتظامی کے خلاف واضح پیغام بھیجنے کے لیے بلے پر مہر لگائیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کی سیاست آرمی چیف کی تعیناتی کے گرد گھومتی ہے، بلاول بھٹو
?️ 15 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران
نومبر
بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کے قرضے دینے کا فیصلہ
?️ 5 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پرائم منسٹر یوتھ اسکیم کے تحت بیرون ملک روزگار
فروری
اوورسیز پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی خدمت جاری رکھیں گے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
جنوری
5 ماہ میں بینکوں کی غیر سرکاری شعبے میں 2 ہزار 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری
?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی
دسمبر
عراقی پارلیمانی اتحاد کا شام کی سلامتی کے بارے میں بیان
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے الفتح اتحاد کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے کہا
دسمبر
التنف بیس پر ڈرون حملے سے قبل 200 امریکی فوجی نکل چکے تھے: فاکس نیوز
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:فاکس نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ
اکتوبر
بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت
مارچ
ایران-اسرائیل جنگ بندی: پی آئی اے کا خلیجی ممالک کا آپریشن بحال
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے
جون