حکومت کو ان لوگوں کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں جو گردن تک کئی بحرانوں میں دھنسے ہوئے ہیں۔

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ریکارڈ ساز مہنگائی کے سبب پریشان عوام پر توجہ دینے کے بجائے صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کے اندراج پر توجہ دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا کہ حکومت کو ان لوگوں کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں جو گردن تک کئی بحرانوں میں دھنسے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال دیکھیں کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی حالانکہ انہوں نے صرف ان کے عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا کوئی فرد یا ادارہ قانون سے بالاتر ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے نے غربت کے مارے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے کیونکہ مہنگائی کی شرح 42 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور لوگ اپنے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی عوام کے لیے بے حسی اس بات سے عیاں ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا جب دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، کسان ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان تھے کیونکہ ان کے لیے 244 روپے فی لیٹر ڈیزل خرید کر اپنے ٹیوب ویل کے بل ادا کرنا ناممکن تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے اور تمام متاثرہ افراد کو بے لگام ہوتی مہنگائی کے خلاف مل کر آواز اٹھانی ہو گی جبکہ اس سلسلے میں مختلف تنظیمیں پہلے ہی ان سے رابطے میں ہیں۔

آئندہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ تین نشستوں پر ضمنی انتخابات 11 ستمبر اور نو نشستوں پر 25 ستمبر کو ہونے جا رہے ہیں، میں اپنے تمام دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ امپورٹیڈ حکومت کو بڑھتی ہوئی قیمتوں، نااہلی اور بدانتظامی کے خلاف واضح پیغام بھیجنے کے لیے بلے پر مہر لگائیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ کا دعویٰ، اپوزیشن جماعت سے بھی کچھ لوگ صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ

ایران کی جانب سے اسرائیلی F-35 جنگجو طیارے کا گرنا کیوں اہم ہے؟

?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریخے کے حالیہ جارحیت کے بعد تہران اور تل

 ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کے ساتھ کیا کرے گی؟؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے معروف کالم نگار کا کہنا ہے کہ

شہر میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ہزار روپے کا چالان

?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں ون وے کی

کیا ایک بار پھر ٹرمپ ہوں گے امریکی صدر

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے کے نتائج

پی ٹی آئی کو صدر عارف علوی سے کافی توقعات تھیں، علی محمد خان

?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان

مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے یوم قدس کی مناسبت سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  آج دنیا بھر میں امریکا اور اسرائیل کے

صیہونی آبادکاروں میں خوف و ہراس کی لہر

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے