حکومت کا ہر شہری کو بیمہ پالیسی کی سہولت دینے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ہر شہری کو بیمہ پالیسی حاصل کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا، بیمہ منصوبوں کو سماجی تحفظ کے موجودہ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے تیار کیا گیا مائیکرو انشورنس کا یہ منصوبہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت سہولت پروگرام کا حصہ بنے گا، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے بیمہ کمپنیوں سے معاملات طے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی تجویز تھی کہ مائیکرو یا انکلوژِو انشورنس کو مالیاتی استحکام زیادہ اطمینان بخش بنانے کے لیے موجودہ مالیاتی خدمات مثلاً کریڈٹ، سیونگز اور ترسیلاتِ زر کا حصہ بنادیا جائے، بیمہ کمپنیاں حکومت سے اشتراکِ عمل کے ذریعے ملک بھر میں ایسے بیمہ منصوبے شروع کرسکتی ہیں جن پر زیادہ لاگت نہ آئے اور عام آدمی بھی ان سے مستفید ہوسکے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ بیمہ منصوبے صحتِ عامہ، فصلوں اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں، ان شعبوں میں ان منصوبوں کی زیادہ ضرورت اس لیے ہے کہ موسمی حالات کے ہاتھوں ہونے والی عمومی تباہی سے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں یہ بیمہ منصوبے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں کیوں کہ چند برس سے پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے ہاتھوں تباہی کا شکار ہوا جہاں غیر معمولی بارشوں نے زرعی شعبہ زیادہ متاثر کیا، لوگوں کی فصلیں تلف ہوگئیں اور وہ اپنے قیمتی مویشی بھی گنوا بیٹھے۔

بتایا جارہا ہے کہ کسانوں کے ساتھ عام دکانداروں اور محنت کشوں کوبھی بیمہ پالیسی کے دائرے میں لاسکتی ہیں جن کی مدد سے ان بیمہ کمپنیوں کو مالیاتی استحکام کا گراف بلند کرنے میں مدد ملے گی، اس وقت ملک بھر میں کم آمدنی والے ان ڈاکیومینٹیڈ محنت کش بیمہ کی سہولت سے مکمل طور پر محروم ہیں۔ عالمی ادارہ محنت کے شعبہ سماجی تحفظ پلیٹ فارم کی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ پاکستان بھر میں صرف 9.2 فیصد افراد ایک بار کے تحفظ پروگرام اور 8.4 فیصد آبادی سوشل ہیلتھ پروٹیکشن سکیم سے فائدہ اٹھارہی ہے، اس حوالے سے بیمہ کمپنیوں کے لیے کام کرنے اور غیر معمولی منافع کمانے کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی ریاست میں اگلی جنگ خانہ جنگی ہوگی:شاباک کے سابق رکن

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے کے

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے سخت نتائج ہوں گے

?️ 20 اپریل 2021سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کانے فرانسیسی سفیر کے خلاف اسمبلی

ٹک ٹاک کا امریکا میں فروخت کا معاملہ طے نہ ہوسکا، پابندی میں ایک ہفتہ رہ گیا

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کی امریکی سروسز کی

فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے جنین شہر میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر

شہد کی مکھیاں بھی بیماری سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھتی ہیں

?️ 1 نومبر 2021لندن(سچ خبریں) یونیورسٹی کالج لندن اور اٹلی کی جامعہ سیساری نے  مشترکہ

حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے: وزیر اعظم

?️ 10 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے جا مداخلت، فلسطینی اتھارٹی نے او آئی سی سے اہم اپیل کردی

?️ 17 اپریل 2021رام اللہ (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے

چیلنجزکے باوجودپاک،چین قیادت نے سی پیک منصوبہ جاری رکھا: اسد عمر

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے