حکومت کا پُرتشدد احتجاج کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ

?️

لاہور:(سچ خبریں) حکومت نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنانے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت کے مطابق املاک کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد مظاہرے کرنے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی، اس سلسلے میں حکومتِ پنجاب نے پرتشدد احتجاج کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس آرڈر (دوسری ترمیم) ایکٹ 2025ء پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے جس کے تحت پُر تشدد احتجاج کرنے والوں کو سزائیں تو ہوں گی لیکن انہیں ساتھ ہی نقصان کی بھرپائی بھی کرنا ہو گی۔

پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیے گئے بل کے تحت پرتشدد احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے رائٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کیا جائے گا، بل کے متن کے مطابق رائٹ مینجمنٹ یونٹ کی ایڈمنسٹریشن ایڈیشنل آئی جی رینک کا افسر دیکھے گا اور اس یونٹ کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا، رائٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران کو غیر قانونی احتجاج سے نمٹنے کی باقاعدہ ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

بل کے مطابق غیر قانونی رائٹ زون کا تعین ضلعی ڈی سی کرے گا اور تعین کے بعد ضلعی پولیس کے سربراہ کو مطلع کرے گا، غیر قانونی رائٹ زون کے تعین کے بعد زون کو کارڈن آف کیا جا سکے گا، زون میں رائٹ مینجمنٹ یونٹ کے انسیڈینٹ کمانڈر احتجاج کرنے والوں سے نمٹیں گے۔

اسمبلی میں پیش کیے گئے بل کے متن کے مطابق انسیڈینٹ کمانڈر انچارج پولیس سٹیشن کے رینک کا افسر ہو گا، رائٹ مینجمنٹ افسران پر لیگل کاروائی نہیں ہو سکے گی، پرتشدد احتجاج کا ملزم قرار پائے جانے پر ملزم نقصان کی بھرپائی بھی کرے گا، ٹرائل کورٹ نقصان کا تعین محکمہ داخلہ کی مدد سے کرے گی، نقصان میں نجی و سرکاری املاک کو نقصان، انسانی جان کو نقصان اور انسانی جان جانے جیسے نقصانات شامل ہیں تاہم ٹرائل کورٹ کے فیصلے ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے پاس چیلنج ہو سکیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائٹ مینجمنٹ یونٹ میں رائٹ مینجمنٹ فورس کے افسران تعینات ہوں گے، بل 2 ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے، جس کے بعد اسے منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، اس بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔ 

مشہور خبریں۔

’رضیہ‘ کی کامیابی پر ہدایت کار کی ماہرہ خان سمیت ٹیم کی تعریفیں

?️ 27 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ڈرامے ’رضیہ‘

ایک مذہبی فرقے نے واشنگٹن سے تل ابیب کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:افریقی میتھوڈسٹ ایپسکوپل چرچ کے رہنماؤں نے اس ہفتے وائٹ ہاؤس

قسام کے حسن سلوک کے بارے میں اسیر صہیونی خاتون کی داستان

?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:آزاد ہونے والی اسرائیلی قیدی الموگ گولڈسٹین نے اس تحریک کی

کورونا انفیکشن کی شدت اور انسانی جینز کے حوالے سے اہم تحقیق

?️ 13 جولائی 2021ہلسنکی(سچ خبریں) مارچ 2020 میں اکھٹے ہونے والے سائنس دانوں نے ایک

صارفین کی سہولت کے لئےگوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ

?️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گوگل

شام میں امریکہ کی موجودگی دمشق اور ماسکو کے لئے درد سر

?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:    لبنانی محقق اور مصنف ڈاکٹر ہادی رزق نے کہا

کیا صیہونیوں کا شام تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے؟  

?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل شام میں استحکام پیدا کرنے یا امن قائم کرنے

وزیر اعظم کامیاب دورے کے بعد ملک پہنچ گئے

?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا کامیاب دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے