?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پن بجلی منافع ٹیرف سے الگ کرنے پرغور شروع کردیا جس سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پن بجلی منافع کو ٹیرف سے الگ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
ٹیرف الگ کرنے کا مقصد بجلی صارفین پر فی یونٹ 1 روپے 10 پیسے اضافی بوجھ کم کرنا ہے، ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس وقت واپڈا کا جنریشن ٹیرف 3 روپے 85 پیسے ہے، نیٹ ہائیڈل پرافٹ فی یونٹ 1روپے 10 پیسے ہے، اگر فیصلے پر عملدرآمد ہوتا ہے تو بجلی ٹیرف میں کمی ہوسکے گی، اس وقت پن بجلی منافع کی مد میں 170 ارب روپے کے بقایا جات ہیں، یہ رقم وفاق نے صوبوں کو ادا کرنی ہے۔
دوسری طرف بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 65 پیسے فی یونٹ کمی ہونے کا بھی امکان ہے کیوں کہ سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں جون کیلئے 65 پیسے بجلی فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا 30 جولائی کو سی پی پی اے کی درخوست پر سماعت کرے گا، کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا، سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ جون میں بجلی کمپنیوں کو 13 ارب 31 کروڑ یونٹس سے زائد کی بجلی فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 7 روپے 68 پیسے رہی، ماہ جون کیلئے ریفرنس لاگت 8 روپے 33 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل عراقی مزاحمت سے خوفزدہ کیوں ہے ؟
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسیویں اجلاس میں، بنجمن
ستمبر
سلمان خان کی ’سکندر‘ ریلیز
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن
مارچ
ٹرمپ کا لبنان کو انتباہی انداز میں پیغام!
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے یوم آزادی کے موقع
نومبر
فلسطین میں صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں:غزہ کے عوام
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے غزہ میں بلائے جانے
فروری
عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی، شاہد خاقان عباسی
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی ( اے پی پی) کے
فروری
اسرائیل کے خلاف یمن کی بحری ناکہ بندی کے چوتھے مرحلے کی تفصیلات؛ قبضہ کرنے والوں کے لیے ایک پرخطر مرحلہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں : صیہونی حکومت کے خلاف بحری ناکہ بندی کا چوتھا
جولائی
دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:پشاور میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعے نے جہاں
فروری
غزہ کے واقعات بیدار ضمیر انسانوں کا امتحان ہیں:ملائیشیا کے وزیر اعظم
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ میں جاری
جون