حکومت کا پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال پرآئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال پر عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،حکومت آئی ایم ایف سے سٹریٹجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی،آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بجٹ 26-2025ءکے اہداف پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کا کہناہے کہ بھارت سے حالیہ جنگ کے باعث دفاعی اخراجات و ضروریات بڑھ گئیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہوں گے۔ آئندہ سال میں ٹیکس ریونیو کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے سپر ٹیکس میں کمی کے معاملے پر بھی بات کی جائے گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ موجودہ معاشی صورتحال بلکہ سپر ٹیکس میں کمی جیسے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق حکومت سپر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے بھی عالمی مالیاتی فنڈ کو راضی کرنے کی کوشش کرے گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی قسط کی منظوری دی تھی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے قرض پروگرام کے تحت پہلے جائزے کی منظوری دیدی تھی جس کے تحت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر فوری طور پر پاکستان کو جاری کر دئیے جائیں گے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے پروگرام کیلئے بھی رقم فراہم کی جائیگی۔بعدازاںوزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اظہار اطمینان کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن تھی۔

بھارت یک طرفہ جارحیت سے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا تھا۔ بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پراپیگینڈے کو ذمہ دارانہ انداز سے مسترد کیا تھا۔ آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاڑژکرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوئیں تھیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چودہ ماہ میں بہتر معاشی اعشارئیے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا مظہر تھیں۔ پاکستان کے معاشی استحکام کے لائحہ عمل، موثر کارکردگی اور اس حوالے سے پائیدار منصوبہ بندی کیلئے پرعزم تھے۔

مشہور خبریں۔

ایران پر حملے کے لیے نیتن یاہو کو ٹرمپ کا صاف انکار؛نیویارک ٹائمز کا انکشاف 

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ

سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تابوت کی پہلی تصویر منظر عام پر  

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:لبنانی میڈیا نے شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید

فیس بک کا مونیٹائزیشن کے لیے سخت شرائط کا اعلان

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے

سعودی عرب میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں؛امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف

?️ 7 فروری 2021امریکہ کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️ 5 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش

حزب اللہ کے ہاتھوں نشانہ بننے والے صہیونی اڈے کی کیا اہمیت ہے؟

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں

ایچ ای سی آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم پر سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز معترض

?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) آرڈیننس 2002 میں

المشاط نے صیہونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے جاری رہنے پر تاکید کی

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے آج صبح صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے