صیہونی شہری کیوں بھاگ رہے ہیں؟

صہیونی

?️

سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مختلف ممالک سے پاسپورٹ حاصل کرنے کے خواہشمند صہیونی شہریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی اطلاع دی ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متعدد اشاریے بتاتے ہیں کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف ممالک کے پاسپورٹ حاصل کرنے کے خواہشمند صہیونیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

صیہونی اخبار یدیوت اہرونٹ کی ویب سائٹ وائی نٹ نے اس سلسلہ میں ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اسرائیلی غیر ملکی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے دوڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اب اسرائیل رہنے کی جگہ نہیں رہا،خود اسرائیلی کیا کہتے ہیں؟

عبرانی زبان کی اس ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فرانس، رومانیہ اور پرتگال جیسے ممالک نے ان ممالک سے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے آباد کاروں کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواستوں کی غیر معمولی تعداد کی اطلاع دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں بعض صہیونی گروہوں نے مقبوضہ علاقوں سے نکل جانے کی کالیں جاری کی تھیں جس کی وجہ نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے متعدد منصوبوں منظوری کے ان کی زندگیوں پر اثرات کا خدشہ تھا۔

Ynet ویب سائٹ نے مزید لکھا ہے کہ ایک یورپی سفارت کار نے ان رپورٹس کی تصدیق کی ہے کہ صہیونیوں نے ان ممالک کے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مختلف ممالک کے سفارت خانوں میں لائینں لگا دیں۔

اس ویب سائٹ نے بتایا کہ صیہونی خاندانوں کی ایک بڑی تعداد نے مختلف ممالک کے پاسپورٹ کے لیے درخواستیں دی ہیں، اس کے لیے ایک طویل اور غیرمعمولی قطار بنی ہوئی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک مسئلہ بن گیا ہے۔

Ynet نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اس رجحان کی وجہ عدالتی اصلاحاتی قانون کو سمجھتے ہیں جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ اس کی وجہ زندگی کے اخراجات میں اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں: صہیونی اپنے سوٹ کیس ہاتھوں میں لیے مقبوضہ علاقوں سے فرار

Ynet کے مطابق فرانس، ہالینڈ، رومانیہ، پرتگال، اسپین، جرمنی اور اٹلی کے سفارت خانے ان سفارت خانوں میں شامل ہیں جہاں صہیونیوں کی جانب سے پاسپورٹ کی درخواستوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عبرانی زبان کی اس ویب سائٹ نے مزید مقبوضہ علاقوں میں ہسپانوی اور فرانسیسی سفارت خانوں کے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ صہیونیوں کی طرف سے ان دونوں ممالک کے پاسپورٹ حاصل کرنے کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافے کی تصدیق کی۔

مشہور خبریں۔

فرانس میں خواتین کے لیے الگ واگن کی درخواست، پبلک ٹرانسپورٹ میں جنسی ہراسانی میں اضافہ

?️ 20 نومبر 2025 فرانس میں خواتین کے لیے الگ واگن کی درخواست، پبلک ٹرانسپورٹ

صیہونیوں کا جنوبی لبنان پر قبضے کا نیا منصوبہ

?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے جنوبی لبنان میں ’’یلو لائن‘‘ ماڈل پر مبنی

اقوامِ متحدہ: نائجیریا میں 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد شدید غذائی بحران کا شکار

?️ 3 جولائی 2026اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے کہا ہے کہ نائجیریا

یوکرین میں متنازعہ قانون اور اس کے ملکی اور بین الاقوامی نتائج

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی جانب سے متنازعہ "اینٹی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر صنعتی رہنماؤں کا اظہارِ تشویش

?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صنعتی اور تجارتی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیٹرول

عدم اعتماد صرف میں لاسکتا، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں۔ صدر مملکت

?️ 18 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کی پیپلزپارٹی پنجاب کے

اداکار مدھر متل پر سابقہ گرل فرینڈ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

?️ 5 مارچ 2021نئی دہلی {سچ خبریں} فلم ‘سلم ڈاگ ملینئر’ کے اداکار مدھر متل

امریکہ اور انگلینڈ یمنی پانیوں کے لئے خطرہ

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ امریکہ، انگلینڈ اور دیگر قابض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے