حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، سمری تیار کر لی گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، حکومت نے سولر توانائی کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کو بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کرایا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق صارف کو 22 روپے فی یونٹ کی بجائے 10 روپے نقد ادائیگی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق نئی پالیسی پر غور جاری ہے، حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا، فیصلہ صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ ملک میں اس وقت 5 ہزار میگاواٹ تک سولر انرجی پیدا ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سولر پر 1400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا تھا جس میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشز کے حوالے سے غور کیا گیا۔

حکومت نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشز کے حوالے سے کوئی بھی تبدیلی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔اجلاس میں سولر ایسوسی ایشن، صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی تھی۔ وفاقی وزیر توانائی کی زیر صدارت اجلاس میں سٹیک ہولڈرز کی جانب سے دی گئی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کسی بھی کاروبار کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔

ریگولیشز میں کوئی بھی تبدیلی صارفین کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 2017-18میں انہوں نے خود نیٹ میٹرنگ کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس وقت یہ نظام ابتدائی مرحلے میں تھا اب جبکہ نیٹ میٹرنگ کا دائرہ وسیع ہو چکا ہے اس کے گرڈ پر سنجیدہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں جن کا بروقت تدارک ضروری ہے۔سٹیک ہولڈرز قومی گرڈ کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو مدنظر رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے توانائی کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے 9000 میگاواٹ کے مہنگے اور غیر ضروری منصوبوں کو ختم کیاجو بجلی کے نظام پر بوجھ بن رہے تھے۔

مشہور خبریں۔

ترک فٹبال ڈسپلنری کمیٹی نے اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: ترک فٹبال ڈسپلنری کمیٹی نے2 اسرائیلی ترک فٹ بال کھلاڑیوں

ماہ رمضان کے احترام میں حریت رہنماؤں کو بلا قید و شرط رہا کیا جائے: کشمیری تنظیمیں

?️ 13 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی متعدد تنظیموں نے بھارتی حکومت سے

سینیٹ اجلاس؛ بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کیخلاف قرارداد منظور

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں غیرت کے نام پر بلوچستان میں

5 جی کے حوالے سے ماہرین نے اہم تحقیق پیش کر دی

?️ 24 مارچ 2021کینبرا(سچ خبریں)ماہرین نے 5جی کے حوالے سے اہم تحقیق پیش کر کے

وزیر اعظم نے این سی او سی کو سراہا

?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی جریدے دی اکنامسٹ کی جانب سے عالمی وبا

ہم اسرائیلی دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں : دمشق

?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے جواب میں شام کی وزارت

فلسطینی کیوں حق پر ہیں؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ازخان کہتے ہیں کہ صیہونی حکومت نے دہائیوں کے دوران

روسی اسکول میں فائرنگ سے 29 افراد ہلاک اور زخمی

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:   پیر کو روس کے شہر ایزیوسک میں فائرنگ کے واقعے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے