?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی و گیس چوری میں ملوث افرادکےخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدای دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔
ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایاجائے۔
وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کوہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ ایک ماہ میں تمام زیر التوا پروموشن کیسز کو نمٹایا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست کے اختتام میں ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، سیاسی جماعتوں اور تاجروں نے ملک کے بھر میں احتجاج اور شٹرڈاؤن ہڑتالیں کیں۔
تاہم نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کے بل پر احتجاج امن و امان کا سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے۔
انوارالحق نے کہا تھا کہ ایک طرف ایک شہر میں جہاں بجلی کے بلوں پر احتجاج ہو رہا تھا اور بل جلائے جا رہے ہیں اور احتجاج ہو رہا ہے اور اسی شہر میں 200، 300 اور 500 میگا واٹ کی چوری ہو رہی ہے۔
06 ستمبر 2023 کو نگران وزیر توانائی محمد علی نے بجلی چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوگی اور بل ادا نہیں کیے جائیں گے اس وقت تک بجلی کی قیمتیں نیچے نہیں آئیں گی۔
بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ رواں برس کے آغاز تک جاری رہا، ملک بھر سے اربوں روپے کی وصولیاں ہوئیں اور سیکڑوں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔


مشہور خبریں۔
مختلف اداروں پر ٹریڈنگ کارپوریشن کے 311 ارب روپے واجب الادا ہونے کا انکشاف
?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ
مارچ
شاباک کے نئے سربراہ کا انتخاب
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ رونین بار
اپریل
قابض آبادکار آگ سے نہ کھیلیں:فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض آباد کاروں کو خبردار کیا ہے
اپریل
امام خمینی مورخین کے لیے ایک عظیم نمونہ ہیں: فلسطین اسلامی جہاد کے جنرل سیکریٹری
?️ 4 جون 2022سچ خبریں: زیادالنخالہ فلسطین اسلامی جہاد کے جنرل سکریٹری نے امام خمینی
جون
متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
جون
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پیٹرولیم مصموعات کی قیمتوں سے متلعق بڑی خبر سامنے
دسمبر
راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب
?️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)متحدہ اپوزیشن کے رہنماء راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی
اپریل
بھارت کا ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم حافظ سعید کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے
دسمبر