حکومت کا جنوبی پنجاب صوبے کا آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش

?️

اسلام آباد(سچ خبریں )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز ایجنڈے میں جنوبی پنجاب صوبے کا آئینی ترمیمی بل بھی شامل کیا جائے گا انہوں نے پیپلزپارٹی اور نون لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیاں جنوبی پنجاب صوبے کی بات کرتی رہی ہیں وہ آئیں اور اس بل کو ووٹ کریں.حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کا آئینی ترمیمی بل سپیکر کے حوالے کردیا ہے۔

شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور ان کی جماعت جنوبی پنجاب صوبے کا راگ الاپتی رہی ہے اب پتہ چلے گا کہ وہ کس قدر مخلص ہیں اس معاملے پر ان کا امتحان ہے کہ ثابت کریں کہ حقیقی طور پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بن چکا ہے کئی محکموں کے دفاتر بہاولپور اور دیگر کے ملتان میں قائم ہوئے ہیں اور کچھ کے ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کی جانب سے بہت ساری رکاوٹیں کھڑی کیں گئی انہیں دور کرنے میں وقت لگا .

انہوں نے کہا کہ میں نے جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل کے لیے بلاول بھٹو اور شہبازشریف کو خطوط لکھے مگر دونوں پارٹیوں کے راہنماﺅں نے خط کا جواب تک دینا گورا ہ نہیں کیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج آزمائش ہے یوسف رضا گیلانی اور ان کی پارٹی کی کہ وہ مگرمچھ کے آنسو بہا تے ہیں یا اس بل کو ووٹ کرتے ہیں یا اپنے مفادات کی سیاست کرتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا نعرہ ہے ”ووٹ کو نوٹ دو“ عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی اور اگر کوئی اپ سیٹ ہوگیا تو ہم اسمبلیوں میں تو موجود رہیں گے ہم حکومتی بنچوں پر ہوں یا حزب اختلاف ہم اس بل کو ووٹ کریں گے.

مشہور خبریں۔

امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے بعد آنکارا میں ریلی

?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: آج وطن پارٹی کے نوجوان علمبردار امریکی وزیر خارجہ انتھونی

ایران-اسرائیل جنگ: بلوچستان میں فیول کا بحران شدت پکڑنے لگا

?️ 16 جون 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے باعث

زرداری اور فواد چوہدری کیخلاف درخواست، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب

?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی

فلسطینیوں کے دباؤ کے بعد صیہونی ٹیم اور بارسلونا کے مابین ہونے والا فٹ بال میچ منسوخ ہوسکتا ہے

?️ 12 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) عبرانی ذرائع ابلاغ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے

ریاض اجلاس کے بعد امریکہ سعودی تعلقات کی کیا صورتحال ہوگی؟

?️ 14 دسمبر 2022سچ خبریں:ریاض میں اجلاس کے بعد چین اور سعودی عرب کے درمیان

اربوں روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بحریہ ٹاؤن سے وابستہ کمپنی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے