?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور اس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت پاکستان نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد 4 اور 5 مئی کی رات ایک بجے سیل کردی جائےگی ، اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائرس کی نئی اقسام اور نئے تغیرات روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا ، جائزےکامقصدزمینی راستےسےآمدورفت اوربارڈرپرکوروناپروٹوکول کویقینی بناناہے ، نظرثانی پالیسی 4 اور5 مئی کی درمیانی شب رات ایک بجے سے لاگوہوگی ، اور یہ نظرثانی پالیسی 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب تک لاگو رہے گی۔
بتایا گیا ہے کہ نظرثانی پالیسی کااطلاق زمینی راستے سے آنے والے لوگوں پر ہوگا ، نظرثانی پالیسی کا اطلاق کارگو ، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر نہیں ہوگا ، پاکستان اورافغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی ، افغانستان اور ایران کے شہریوں کو بھی واپس جانے کی اجازت ہوگی ، افغانستان اورایران سےطبی بنیادوں پر آنے والوں کو بھی اجازت ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق بارڈرٹرمینل ہفتہ میں 7 روز کھلے رہیں گے تاہم بارڈرٹرمینل پرہیلتھ کیئر ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے گی اور باڈرزٹرمینلز پرتمام ڈرائیوروں ، معاون ڈرائیوروں کی اسکیننگ ہوگی اور مثبت آنے والے ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کو پالیسی کے تحت ڈیل کیا جائے گا۔
اسی طرح سعودی عرب سے پاکستان آنےوالےمسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ، قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے 5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئےکوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ، تاہم 12 سال تک کی عمر کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے ، 12 سال سے کم عمر اور معذور افراد کا اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا ۔
مشہور خبریں۔
ڈسکہ انتخاب: سپریم کورٹ کا مؤقف،پولیس کا عدم تعاون دوبارہ پولنگ کا جواز نہیں ہوسکتا
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ڈسکہ انتخاب سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے
مارچ
افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے؛ طالبان کا اعلان
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے سیاسی بیورو کے ترجمان نے اتوار کی شام ایک
اگست
صرف 2 دنوں میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کا اربوں ڈالر کا نقصان
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی شدید فوجی سنسرشپ کے سائے میں، مقبوضہ فلسطین کے
ستمبر
ڈنمارک کے صحافی: مسئلہ فلسطین نے ڈنمارک کے جمہوریت کے دعوے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: دی گارڈین کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں ڈنمارک
جون
ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں
اپریل
سینما کی جدت سے لولی وڈ تباہ ہوا، سید نور
?️ 6 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلم ساز سید نور نے کہا
ستمبر
افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا جاری
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:امریکہ اور نیٹو افواج کے افغانستان میں ایک لمبے عرصہ تک
اپریل
نیتن یاہو کا صیہونی انتخابات پر اعتراض
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے تبدیلی والی حکومت تشکیل دینےاورا
جون