وزیراعظم کا دارلحکومت کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ

وزیراعظم کا دارلحکومت کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے بغیر  پروٹوکول کے دارلحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار اور مارگلہ روڈ شامل ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا جبکہ گاڑی بھی خود چلا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے، وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے، وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا۔

اسی دوران شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے لاہور شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا، انہوں نے لاک ڈاؤن کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا، تاہم صفائی کی خراب صورت حال پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا رات گئے لاہور شہر کا دورہ، جیل روڈ ، فیروز پور روڈ، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے بھرپور تعاون پر تاجر برادری سے اظہار تشکر کیا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر انتظامیہ، پولیس،فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا ۔

ان کاکہناتھاکہ لاک ڈاؤن شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے، شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومتی ہدایات پر 100 فیصد عمل کریں عثمان بزدار نے صفائی کی خراب صورتحال پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کی اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔

مشہور خبریں۔

روس کا یوکرائن کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے کا اعلان

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے یوکرائن کے دو علاقوں ڈونٹسک اور لوہانسک

مراکش کے ‘ناوگان صمود’ آج غزہ کے لیے روانہ

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: مراکش کے ناوگان صمود نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا

تیل کی قیمتیں ایران سے پہلے کی جنگ کی سطح پر واپس نہیں آئیں گی: آئی ایم ایف

?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی شعبہ مواصلات کی ڈائریکٹر، جولی

ہندوستان کا نام بدل کر "بہارت” کر دیا گیا ہے

?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا نے اعلان کیا کہ ملک کی حکومت جلد

کیا طوفان الاقصیٰ کا فیصلہ درست تھا؟

?️ 7 اکتوبر 2026سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے 7 اکتوبر کے آپریشن سے متعلق اس سوال

صیہونی حملہ سے نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:  شہاب خبررساں ایجنسی نے مغربی کنارے میں واقع نابلس میں

افغانستان میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے:روس

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ

ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے

?️ 2 اپریل 2026سچ خبریں: تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت خانے نے لندن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے