?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
حکومت نے جہازوں میں استعمال ہونے والے فیول کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ کردیا، جیٹ فیول 45 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا، جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا۔ ملک بھر میں جہازوں کے کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 22 فیصد اضافہ کردیا گیا، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر 67 روپے 42 پیسےاضافے کے بعد نئی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا۔
دوسری جانب مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 سو 58 روپے 1 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نےپٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول پر فی لیٹر 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت توانائی کے مطابق وفاقی حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمزکی مد میں ادا کی جائے گی، 23 ارب روپے کی سبسڈی 14 مارچ سے 20 مارچ تک کیلئے ادا کی جائے گی۔
پٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسےسبسڈی ادا کی جائے گی، ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کی جائے گی، وزارت توانائی کے مطابق 23 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز اوگرا کی طرف سے ادا کیے جائیں گے، کابینہ سے "وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی ہے۔۔
ای سی سی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی ہے اس میں سے 23 ارب روپے اوگرا کو مذکورہ مقصد کے لیے منتقل کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا
?️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب
دسمبر
امریکی فوج میں انتہا پسندی کی شدت کے حوالے سے اہم انکشاف ہوگیا
?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) یونیورسٹی آف میری لینڈ کی جانب سے ایک رپورٹ
جولائی
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن: قابضین کے خلاف مزاحمت ہمارا جائز حق ہے
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے صیہونی غاصبوں کے
ستمبر
یورپ میں نیٹو کی سب سے بڑی فضائی مشق کا آغاز
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی 250 طیاروں اور 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کی
جون
اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں
جولائی
فرانس بڑے پیمانے پر ہڑتالوں کی تیاری میں
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فرانس میں ٹرین کے مسافروں کو نئی ہڑتالوں اور اس کے
جنوری
جنگ بندی کے باوجود غزہ کے دس لاکھ بچے پانی اور خوراک سے محروم: یونیسف
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: یونیسف کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پٹی میں
نومبر
شمالی وزیرستان میں جھڑپ میں 4 جوان شہید، 13 دہشت گرد ہلاک
?️ 4 مارچ 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں
مارچ