?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ترجیحات کا مرکز ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں کوئی شخص محرومی، بھوک یا مایوسی کا شکار نہ ہو۔
غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا ہے، اس مقصد کے لیے ’’اڑان پاکستان‘‘ فریم ورک کے تحت پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور خوشحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب معیشت کو استحکام ملتا ہے تو اس کے ثمرات معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچتے ہیں ، معاشی استحکام سے روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں، آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے اور غربت کے بادل چھٹنے لگتے ہیں۔
وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت نے اپنی ترقیاتی منصوبہ بندی میں غریب اور کمزور طبقوں کو مرکز نگاہ بنایا ہے، نوجوانوں کو فنی و تکنیکی مہارتیں فراہم کر کے انہیں باعزت روزگار کے قابل بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ خود کفالت اور عزت نفس کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ وہ خصوصاً نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ غربت کے خاتمے کی سب سے بڑی کنجی تعلیم اور ہنر ہے، حکومت نالج اکانومی پروگرامز کے ذریعے نوجوانوں کے لئے ہنرمندی، اختراع اور روزگار کے نئے دروازے کھول رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور زرعی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے تاکہ معیشت میں پیداوار، برآمدات اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ایسا پاکستان تعمیر کر رہی ہے جہاں ہر شخص کو باعزت روزگار، معیاری تعلیم، بہتر صحت اور محفوظ مستقبل حاصل ہو۔ انہوں نے کہاکہ ’’اڑان پاکستان‘‘ وژن کے ذریعے ہم سب مل کر ایک خوشحال، مضبوط اور باوقار پاکستان کی تعمیر کریں گے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب نے لبنان کے ساتھ آبی سرحدیں کھینچنے کے امریکی منصوبے کو قبول کیا
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے آج منگل کو
اکتوبر
سوڈان میں خواتین کے ساتھ عصمت دری کے درجنوں واقعات ریکارڈ کیے گئے
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے انکشاف کیا ہے کہ فاشر
نومبر
مغربی ممالک کا ایشیا کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کا منصوبہ
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:مغرب دہشت گرد گروہوں سے شر سے اسی لیے محفوظ ہے
دسمبر
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
?️ 8 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایف اے پی کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق
ستمبر
‘جو کچھ میرے ساتھ ہوا، اس سے بہتر ہے مجھے گولی مار دی جاتی’
?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی
اکتوبر
وینزویلا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر: نیتن یاہو کے جرائم کی تعریف کرنے والے کو امن کا نوبل انعام دیا گیا
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جارج روڈریگوز نے مغربی
دسمبر
شہیدوں کی لاشیں سور کی کھال میں دفن کی جائیں: صہیونی اہلکار
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: مئی، اپریل اور مارچ 18 میں، بیرالسبع، الخصیرہ، بنی بارک،
مئی
دہشتگردی نہ رکی تو ٹھکانوں میں گھس کر سبق سکھائیں گے، جان اچکزئی
?️ 20 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے
نومبر