?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ، صارفین کو اس حوالے سے آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب نان ٹیکس فائلر بجلی صارفین کے بلوں پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے مخصوصی صارفین پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ، لیسکو کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت یکم جولائی سے وہ تمام صارفین جو ٹیکس فائلر نہیں ہیں، اگر ان کا بجلی کا بل 25 ہزار روپے سے زائد ہوا، تو ان پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ یکم جولائی 2021 سے 25 ہزار روپے سے زائد کے بل والے صارفین کو ساڑھے 7 فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا تاہم اگر بجلی صارف ٹیکس فائلر ہے تو 25 ہزار یا اس سے زائد کا بل آنے کے باوجود اس پر کوئی اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا، نان ٹیکس فائلر بجلی صارفین پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیے جانے کے حوالے سے وزارت توانائی کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، جب کہ گزشتہ ماہ بجٹ پیش کرنے کے دوران یا اس کے بعد وفاقی وزیر شوکت ترین نے بھی اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا تھا اس صورتحال میں بجلی صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیسکو اعلامیہ کے حوالے سے متعلقہ وزارت کے حکام وضاحت جاری کریں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے جبالیا کیمپ پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؛ نیویارک کی زبانی
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ماہرین ،تصاویر، ویڈیوز اور سیٹلائٹ امیجز کا
نومبر
الیکشن میں مشین استعمال کرنے کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر
اگست
صیہونیوں کی مغربی پٹی کو مکمل طور پر ہڑپ کرنے کی کوشش
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار عقل صلاح نے خبردار کیا ہے کہ
جون
غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
اکتوبر
صہیونی شہریوں کا انوکھا احتجاج
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر نیتن
مارچ
غزہ کی تعمیر نو کے ہیڈ کوارٹر میں بحران، سب کچھ رکا ہوا ہے
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا
نومبر
منیب بٹ نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں
?️ 13 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھارتی منہ پھٹ،
مئی
ایف بی آئی کا بجٹ بند ہونا چاہیے:ٹرمپ
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے مین ہیٹن
اپریل