حکومت نے آئی ایم ایف کو ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہ آنے کی یقینی دہانی کرادی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہ آنے کی یقینی دہانی کرادی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی ایف بی آر اور بی ایس آئی پی حکام سے ملاقات ہوئی، جس میں ایف بی آر نے 605 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے پلان سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کو یقینی دہانی کرادی گئی ہے کہ ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے جس کے لیے حکومت نے عدالتوں میں زیرِ سماعت ٹیکس کیسز میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور اسی طرح چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بھی ٹیکس کیسز کی جلد سماعت کرانے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا، آئی ایم ایف سے کیبنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ اور سیکرٹری کیبنٹ کے رائٹ سائزنگ پر مذاکرات ہوئے، جس میں آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ اقدامات پر بروقت عملدرآمد کیا جائے، آئی ایم ایف وفد کو بڑے شہروں میں ٹیکس نیٹ سے باہر بڑے ریٹیلرز پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور میں ہائی رسک کیسز کی تفصیلات پر آئی ایم ایف نے ریکوری کی ہدایت کی، اسلام آباد، کراچی، لاہور میں ہائی رسک کیسز سے ریکوری کیلئے اقدامات پر وفد کو بریفنگ بھی دی گئی، آئی ایم ایف نے آئندہ سہ ماہی میں ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے پلان بھی طلب کیا اور کہا کہ ’ریونیو شارٹ پر کوئی گنجائش نہیں، آئندہ سہ ماہی میں 3 سو ارب کا شارٹ فال پورا کیا جائے، ایف بی آر کمپلائنس رسک مینجمنٹ اور رسک امپرومنٹ پلان کے تحت اقدامات کرے، اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں ہائی رسک کیسز سے ریکوری سے ریونیو شارٹ فال پورا کیا جائے‘۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ میں کوئی فرق نہیں:ایرانی صدر

🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس

یمن کے شہر مأرب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے وسیع حملے

🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو یمنی صوبے

سعودی اتحاد کے ذریعہ 252 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

🗓️ 24 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے

ایس ای او اجلاس: جڑواں شہروں میں 16 سے 18 اکتوبر تک ہالز اور ریسٹورنٹ بند کرنے کا حکم

🗓️ 10 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون

بنگلہ دیش میں اچانک سے لاک ڈاؤن نافذ، ہزاروں افراد دارالحکومت میں محصور ہوگئے

🗓️ 29 جون 2021ڈھاکا (سچ خبریں)   بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے

بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان

🗓️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق  وفاقی وزیر منصوبہ بندی

‘اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں’، مریم نفیس نامناسب پیشکش کرنیوالے افراد پر برہم

🗓️ 15 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس

بلتستان: شاہراہِ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ سے بند، سیکڑوں مسافر، سیاح پریشانی کا شکار

🗓️ 22 جولائی 2021بلتستان( سچ خبریں) گلگت بلتستان میں چار روز سے جاری شدید بارشوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے