حکومت عوام کو ریلیف دے، اشیائے ضروریہ، بجلی، پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں

?️

لاہور: (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر زور دیا کہ فلسطین کے ساتھ ایران کے معاملے پر بھی واضح، دوٹوک اور جرات مندانہ پالیسی تشکیل دے کر اقدامات کیے جائیں، کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا جائے۔ حکمران اشیائے ضروریہ، بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کر کے عام آدمی کو سہولت دیں۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے منصورہ میں ہونے والے تین روزہ اجلاس کے اختتامی خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت ملک بھر اور بالخصوص خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ اسلام آباد اور کابل اپنے معاملات میں بہتری لائیں اور امن کے لیے بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی صورت بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
حکومت بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھے، صوبہ کی محرومیاں دور کی جائیں اور لاپتا افراد کا مسئلہ حل کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر حکمران عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں، اسرائیل کو لگام نہ دی گئی تو پورا خطہ آگ کی لپیٹ آ جائے گا۔ حکومت امریکہ سے خوفزدہ نہ ہو اور ٹرمپ کو زمین کا خدا نہ سمجھے۔ انہوں نے حماس کو استقامت اور مزاحمت کی شاندار مثال قرار دیتے ہوئے مجاہدین کی کامیابیوں کے لیے دعا کی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اہل کشمیر تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور ہندوتوا نواز مودی کے مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے پاک بھارت جنگ میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی معاملات اور دیگر اداروں میں مداخلت پر خاموش نہیں رہ سکتی، آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا اداروں کے اپنے مفاد میں ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کی جدوجہد میں مزید تیزی لائے گی۔ بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ پر مزید مراعات کی بوچھاڑ کی گئی ہے، تنخواہ دار، کسان، مزدور اور عام آدمی کے لیے بجٹ میں رتی برابر سہولت نہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن بانی جماعت کی ہدایات کے مطابق مرجع خلائق بن جائیں تاکہ لوگ مسائل کے حل کے لیے ان کی طرف رجوع کریں۔
حکمران معاشرتی ابتری کے ذمہ دار ہیں۔ جماعت اسلامی اپنی جدوجہد سے ملک میں موجود قیادت کے خلا کو پر کرسکتی ہے۔ عوامی حقوق کی جدوجہد سے جماعت اسلامی کے قدم آگے بڑھے ہیں، یہ چومکھی جدوجہد ہے جو جماعت کے کارکن نے کرنی ہے اور معاشرے میں تبدیلی کی بنیاد رکھنی ہے۔
ہم نے رائے عامہ کو بہترین حکمت عملی سے تبدیل کرکے اپنا حامی بنانا ہے۔ ہم تعصب کی بنیاد پر نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول کے پیغام کی بنیاد پر دعوت دین بھی پھیلائیں گے اور معاشرے میں موجود ظالمانہ نظام کا خاتمہ کرکے منصفانہ نظام قائم کرینگے۔ جماعت کے کارکن رجوع الی اللہ سے کام لیں۔ اللہ سے تعلق مضبوط ہو گا تو کامیابیاں ملیں گی۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن اور بے مثال مہنگائی؛ ڈیموکریٹس سیاست میں معاشیات کی ادائیگی کرتے ہوئے

?️ 13 جون 2022سچ خبریں:  امریکہ میں مہنگائی پچھلی چار دہائیوں میں غیر معمولی سطح

امریکی ریاست ایریزونا میں فائرنگ ؛4 افراد ہلاک

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک

لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہے:لبنانی فوج

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی فوج نے ایک بیان جاری کر کے شام کی سرزمین

سینیٹ اجلاس میں بھی پیکا ترمیمی بل 2025 پیش، صحافیوں کا احتجاجاً واک آؤٹ

?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس

پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں انتظامی، قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز

ہسپتال غزہ جنگ کی فرنٹ لائن 

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے

صیہونیوں نے کن فلسطینی لیڈروں کو گرفتار کیا ہے؟

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی

اقوام متحدہ کے سربراہ کا حزب اللہ کے بارے میں بیان

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے لبنان کی حزب اللہ پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے