حکومت سندھ کی شہریوں کے فوجی ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل

?️

کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت عام شہریوں کے ٹرائل کو ’غیر آئینی‘ قرار دینے کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت آرمی ایکٹ کی دفعات کے خلاف دائر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھایا گیا ہے، اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قانون کی بعض شقوں کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے قائم کی گئی سابقہ نظیروں سے متصادم ہے۔

اپیل کے مطابق یہ درخواستیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے جواب میں دائر کی گئی تھیں۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے حملے بظاہر باہم بہت مربوط تھے اور ان کا مقصد پاکستان کی مسلح افواج کے مورال کو متاثر کرنا تھا، ان حملوں کا مقصد مسلح افواج کے اندر دراڑ پیدا کرنا اور اس کی کمان اور کنٹرول کو کمزور کرنا تھا۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے حملوں کے نتیجے میں فوجی تنصیبات اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، فوجی جوان اور دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ آئین پرامن مظاہروں کے حق کی ضمانت دیتا ہے لیکن آئین کسی بھی شخص کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے، کسی فوجی و دیگر حساس تنصیبات، عمارتوں سمیت املاک کو تباہ کرنے یا نقصان پہنچانے کا حق نہیں دیتا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کیں اور ملزمان کو قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، درخواستیں کورٹ مارشل کے ذریعے بعض ملزمان کے ٹرائل کو چیلنج کرنے کے لیے دائر کی گئی تھیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ نے سپریم کورٹ سے رہنمائی طلب کی کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی اضافی اقدامات کیے جائیں۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور کسی بھی طرح سے یہ استدلال نہیں کر رہا کہ 9 اور 10 مئی 2023 کے واقعات کے ملزمان یا کوئی بھی افراد جن پر کورٹ مارشل کے ذریعے مقدمہ چلایا جا رہا ہے وہ منصفانہ ٹرائل اور مناسب قانونی کارروائی کے حقدار نہیں ہیں۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت ہونے والے کورٹ مارشل کو اس عدالت نے متعدد مواقع پر آئین، منصفانہ ٹرائل کے اصولوں اور قانون کے مناسب عمل سے پوری طرح ہم آہنگ قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نیویارک کے میئر: ہم اسرائیلی سفارتی مقامات پر سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ شہر کے

افغانستان میں پانی کا بحران؛ 93% بچوں کی صاف پانی تک رسائی نہیں

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کا کہنا ہے کہ

ایران کے خلاف پابندیاں برقرار رہیں گی:امریکہ

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جب تک ویانا

ایران اور امارات کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدے

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے اماراتی ہم

ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ

?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو

ایٹمی آبدوزوں کے ذریعے ٹرمپ کا خطرناک شو، عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش

?️ 2 اگست 2025ایٹمی آبدوزوں کے ذریعے ٹرمپ کا خطرناک شو، عوامی توجہ ہٹانے کی

صہیونی فوج میں کشیدگی؛ غزہ کی جنگ سے لے کر بیرکوں میں خودکشی تک

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: حکومت کی فوج کی ہلاکتوں کی رپورٹوں میں بتایا گیا

ماہرین کا پاکستان کی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لئے ہنرمند افرادی قوت پر زور

?️ 31 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی مسابقت کا انحصار کم اجرتوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے