?️
لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے، ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایوان عدل لاہور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی ملاقاتیں ہوئیں، اس وقت بھی ہمارا موقف واضح تھا، ملاقاتیں ہورہی تھیں، آنی جانی لگی ہوئی تھی، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کرکے چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے وہ چیف جسٹس ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ جوڈیشل کمیشن میں اکثریت حکومت کی ہے، پہلے جوڈیشل کمیشن میں ججز کی اکثریت تھی، آئین میں لکھا ہے حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے، آئین اور اسلامی تعلیمات کے خلاف کسی شخص کو استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا، کوئی کتنا بھی مضبوط کیوں نہ ہو اس کو استثنیٰ نہیں دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سٹاک ایکسچینج کے متعلق کہتے ہیں معیشت درست سمت جارہی ہے، سٹاک ایکسچینج کے مطابق کہتے ہیں معیشت بہتر ہورہی ہے ہمیں نظام کو بدلنا ہوگا اس کے لیے طول جہدوجہد کرنا ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ ادھر سینیٹر پیسے والا بنتا ہے، پھر ان سینیٹرز کو خرید لیا جاتا ہے جب اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ ہمارے سر پر آجائے تو زندہ باد، جب کسی دوسرے کے اوپر چلا جائے تو پھر مردہ باد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2015 سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے اب لوکل گورنمنٹ ایکٹ لے کر آئے ہیں جس کے مطابق غیر جماعتی الیکشن ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
آج ہم اپنی آئینی تاریخ کےدوراہے پر کھڑےہیں، عمران خان
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
اپریل
ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
اگست
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا
?️ 26 ستمبر 2022کراچی (سچ خبریں )مفتاح اسماعیل کے استعفے کے اور اسحاق ڈار کی
ستمبر
گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان
?️ 15 مارچ 2021واشنگٹن(سچ خبریں)صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ مواد پوسٹ کرنے کےلئے گوگل
مارچ
مفتی اعظم عمان کی فلسطینی مزاحمت کی عسکری صلاحیت میں اضافے پر مبارکباد
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی سے فائر کیے
مئی
اربعین واک نے دنیا کو حیران کر دیا ہے:عراقی سپریم اسلامی اسمبلی
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کی اسلامی سپریم کونسل نے ایک بیان میں اربعین حسینی
ستمبر
الاقصیٰ طوفان نے لگائی اسرائیل کی نابودی پر مہر
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر فلسطینی تحریک
اکتوبر
یمن نے گلیکسی لیڈر جہاز کے مسافروں کو کیا رہا
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: المسیرہ نے خبر دی ہے کہ یمن نے گلیکسی لیڈر جہاز
جنوری