حکومت اور اپوزیشن کے مابین  میچ کے انکارپر فیاض الحسن کا ردعمل

ترجمان پنجاب حکومت کی شریف خاندان پر شدید تنقید

🗓️

لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے مابین 9 اکتوبر کو شیڈول کرکٹ میچ میں شرکت سے انکار کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی طرح کسی سازش کا شکار نہ ہو شائقین کرکٹ ن لیگ کے اس فیصلے سے بہت مایوس ہوئے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی کرکٹ ٹیموں کی طرح سازش کا شکار ہوکر دوستانہ میچ میں شرکت سے انکار نہ کرے، شائقین کرکٹ ن لیگ کے اس فیصلے سے بہت مایوس ہوئے ہیں، ملک میں کرکٹ کی بحالی کے لیے ہر ایک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کرکٹ میدان آباد کرنے میں موجودہ حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے مابین شیڈول میچ میں شرکت سے معذرت کرلی ۔ن لیگ کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ ایک جانب حکومت کی جانب سے ہمیں چور اور ڈاکو کہا جاتا ہے اور دوسری جانب کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دی جاتی ہے، حکومت اگر اپوزیشن سے دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنا چاہتی ہے تو پہلے ملکی حالات اور اپنا رویہ درست کرے، ملک اس قسم کی عیاشیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ایک ہفتہ پہلے ہی فیاض چوہان کو کرکٹ میچ میں عدم شرکت کے حوالے سے آگا ہ کرچکی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان سے اپوزیشن رہنما علی حیدر گیلانی نے رابطہ کرکے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کرکٹ میچ کے لیے ٹیم تشکیل دے دی تھی ۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اپوزیشن ٹیم کے کپتان ہوں گے ، اس ضمن میں علی حیدر گیلانی اور فیاض الحسن چوہان کی ملاقات بھی ہوگی۔حکومتی اور اپوزیشن کی کرکٹ ٹیموں کا یہ میچ ایک یادگار اور تاریخی میچ ہوگا۔

اپوزیشن ٹیم میں ملک ندیم کامران، تنویر اسلم سیٹھی، ظہیر اقبال، جہانگیز خانزادہ، رضا علی ربیڑہ، شعیب بھرتھ، میاں نوید، بلال اکبر، ندیم صفدر، عثمان محمود اور حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کی ٹیم میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر حافظ ممتازاحمد، سابق وزیر سمیع اللہ چوہدری، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، وزیر کھیل تیمور بھٹی ، وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، ایم پی اے ندیم عباس بارا، صوبائی وزیرعنصر مجید نیازی، ملک عمر فاروق، حنیف پتافی، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، سردار حسین بہادر دریشک اور راجہ یاسر ہمایوں شامل ہیں۔

ٹیپ بال میچ ستمبر کے وسط میں گورنر ہاؤس یا قذافی سٹیڈیم میں کروائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے اپوزیشن سے رابطہ کیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی قیدی شہید

🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی جنگی قیدیوں کی نگراں قومی

ٹوئٹر کا دو نئے فیچر ز لانے پر غور

🗓️ 4 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی رابطے

ہر وقت یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، نہ ملک دیوالیہ ہے نہ ہی ہوگا، اسحٰق ڈار

🗓️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

مصر اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ اور ابوظہبی کے مابین

غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؛صیہونی ہسپتالوں کی زبانی

🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کی جانب سے زمینی حملے میں اسرائیلی ہلاکتوں

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

🗓️ 30 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے

حکومت کا لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

🗓️ 18 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کی

حکومت ملکی اور معاشی ترقی کے لئے انسانی وسائل پر  توجہ دے رہی ہے: صدر مملکت

🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے