حکومت الیکشن ہار گئی دھاندلی ہی ان کے پاوٴں کی بیڑیاں ہیں، فواد چوہدری

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن ہار گئی دھاندلی ہی ان کے پاوں کی بیڑیاں ہیں، رمضان المبارک میں آسانیوں کے بجائے پچاس وزیر بنا دئیے ہیں، امریکہ گورنمنٹ چھوٹی کررہا ہے اور ہم بڑی کررہے ہیں،پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے میں ابھی تک ناکام ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ سے یہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے۔

حکومت چل نہیں رہی گھسیٹ رہی ہے۔پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی۔سٹریٹ پاور مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے پاس ہے۔یہ لوگ مائنس فضل الرحمان کرنے چلے ہوئے ہیں۔ موجودہ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک راونڈ نہیں ہے۔

انتقام کے کلچر کو ختم کریں۔بانی پی ٹی آئی کا باہر آنا تحریک کے ذریعے ممکن ہے۔مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو کہتا ہوں انتقام کا کلچر ختم کریں اسی طرح سیاسی ٹمپریچر نیچے آ سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا باہر آنا تحریک کے ذریعے ممکن ہے۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو کہتا ہوں انتقام کا کلچر ختم کریں اسی طرح سیاسی ٹمپریچر نیچے آ سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 28 مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں حالات پہلے اور اب بھی ہمارے لئے خراب ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مل کر موومنٹ چلانے کی اجازت لیں گے اگر ملاقات نہ ہو سکی تو خود ایکشن لیں گے۔

انتقام کے کلچر کو ختم کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ہونیوالے سلوک پر خاموش رہی تھی۔فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دیدیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی تھی جو ایک دن کیلئے جیل نہیں گئے۔

اب اس سیاسی کمیٹی کو ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آ گئیں تھیں؟۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ سیاسی کمیٹی کے لوگ کروڑوں روپے کی فنڈنگ کھا گئے اور بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کے نام پر ملنے والی رقوم کا حساب نہیں دے رہے تھے۔ جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری تھے۔ جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی اہم تھے۔

مشہور خبریں۔

ایک فلسطینی پر برف کا گولہ پھینکنے کے الزام میں مقدمہ

🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے چینل 7 ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ

اب کیلے سے بھی کپڑا تیار کیا جائے گا

🗓️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کپڑے کی صنعت میں بڑی پیش رفت

فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ

🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:      فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار

یمن جنگ کے بارے میں یواے ای کا اہم اعتراف

🗓️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی اتحادی یمن میں جنوبی عبوری کونسل کی

پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز، بانی پی ٹی آئی کی تصویر لہرانے پر ہنگامہ برپا

🗓️ 21 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کردیا

افغان لڑکیوں کے قتل کی مذمت

🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:    گزشتہ دنوں جب ایران کے مختلف شہروں میں مہسا

یمنی ماہی گیروں کا ایک گروپ سعودی اتحاد کے ہاتھوں اغوا

🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: فیلڈ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آور سعودی

پنجاب کی عوام کو چند روز میں خصوصی ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ

🗓️ 15 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے