🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی دعوے اور اقدامات تاحال بے سود ثابت ہورہے ہیں، یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 349 روپے تک کا مزید اضافہ ہوگیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت 5 ہزار 899 روپے تک پہنچ گئی، پورے ملک کے مقابلے میں حیدر آباد میں یوریا کی بوری کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران حیدر آباد میں یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 349 روپے، سکھر میں 300، کوئٹہ میں 200، ملتان میں 100 اور لاڑکانہ میں یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 60 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔
دستاویز کے مطابق حیدر آباد میں یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت سب سے زیادہ 5 ہزار 899 روپے تک پہنچ گئی، سکھر میں 5 ہزار 300، پشاور اور راولپنڈی میں 5 ہزار، گوجرالوانہ میں 4 ہزار 800، کوئٹہ میں 4 ہزار 967، لاڑکانہ میں 4 ہزار 621، ملتان میں 4 ہزار 150 جبکہ فیصل آباد، بہاولپو اور سرگودھا میں 4 ہزار روپے ہوگئی۔
لاہور میں یوریا کے 50 کلو بوری کی قیمت 3 ہزار 800 اور بنوں میں 3 ہزار 700 روپے تک ہے، سرکاری دستاویز کے مطابق ملک میں یوریا کی 50 کلو بوری کی اوسط قیمت میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران 55 روپے کا مزید اضافہ ہوا جس کے بعد اوسط قیمت بڑھ کر 4 ہزار 493 روپے پر پہنچ گئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ملک میں یوریا کی طلب و رسد میں فرق، بلیک میں یوریا کی فروخت، خود ساختہ اضافہ، ذخیرہ اندازی اور اسمگلنگ جیسے عوامل قیمتوں میں اضافےکی وجوہات ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے نگران حکومت نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انتظامی اقدامات اور درآمدی یوریا کے فراہمی کے بعد قیمتوں میں کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
دو سعودی فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ
🗓️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی انصاراللہ کے
اپریل
ہم نے آزادی کے لیے خون دیا ہے: یمنی عہدہ دار
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں
جولائی
اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانا ضروری تھا!: سوڈانی عبوری حکومتی کونسل کے سربراہ
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سوڈان کی عبوری حکومتی کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے
دسمبر
ایران کے ممکنہ ردعمل کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:سیاسی اور میڈیا حلقوں میں ایران کے ممکنہ ردعمل پر جاری
نومبر
میانمار میں سابق برطانوی سفیر کی گرفتاری
🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں: جمعرات کو باخبر مغربی ذرائع نے میانمار میں سابق
اگست
مسجد الاقصی کے علاقے میں صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی
اپریل
قوم نے ثابت کردیا کہ عمران ہی واحد قومی رہنما ہیں
🗓️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ
ستمبر
یورپ کو سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ چینی سفیر کا جواب
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے
جون