🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے اتحادیوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے اتفاق رائے کے لیے طلب کردہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس آج دوپہر کو ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کے وفد نے اس حوالے سے عومی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے رابطہ کیا، جو ان کی قیادت کی موجودہ بحران پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ’مذاکرات کے لیے ایک سازگار ماحول‘ فراہم کرنے کی کوشش ہے۔
اے پی پی نے رپورٹ کیا کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی پی پی کے وفد نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی ہدایت پر مذاکرات کے لیے پیر کو اے این پی سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی نے جمہوریت کی بحالی اور قانون کی بالادستی کے لیے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنے اختیارات استعمال کریں گے، اب ہماری پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، پاکستان مسلم لیگ (ن)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر جماعتوں کی قیادت سے رابطے کرے گی۔
اس موقع پر اے این پی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے ملاقات کو ’پی پی پی کی جانب سے ایک اچھا اقدام‘ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کی بالادستی اور تمام اداروں کو ان کی آئینی حدود میں رہنے کو یقینی بنانے کے لیے یکجا ہوں گی۔
افتخار حسین نے کہا کہ اے این پی 3 مئی کو ایک کثیرالجماعتی کانفرنس کا انعقاد کرے گی اور موجودہ جمود توڑنے کے لیے اس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گا۔
اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہا کہ کثیرالجماعتی کانفرنس کے حوالے سے اے این پی کا ایک وفد ایم کیو ایم سے بھی آج ملاقات کرے گا اور سیاسی صورت حال پر یہ ملاقات ممکنہ طور پر آج دو بجے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی اس ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کو کثیرالجماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دے گی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکومت کو ہتھیار پہنچانے والی کمپنی کا دفتر بند کریں: تیونس
🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہری ڈنمارک کی کمپنی Maersk کے دفتر کے
نومبر
الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
🗓️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی
اپریل
بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے مغربی ایشیائی خطے کے دورے
جولائی
ہندوستان کا امریکہ کے تعاون سے ایک طویل مدتی دفاعی منصوبہ تیار
🗓️ 16 فروری 2025سچ خبریں: ہندوستانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل اوپیندر دیویدی نے
فروری
پی آئی اے کی نجکاری میں حائل آخری رکاوٹیں بھی ختم
🗓️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت، مقامی بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں نے
مارچ
الاقصیٰ طوفان کی اسرائیل پر معاشی تباہی
🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اقتصادی اخبار ڈی مارکر نے بینک آف
جنوری
شام کی عرب لیگ میں واپسی
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صیہونی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
فروری
آئینی بینچ نے پہلے ہی روز کئی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں
🗓️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 رکنی آئینی
نومبر