?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکمران اپنی مرضی کرنا شروع کر دیتے ہیں اور عوام کی خواہشات، مرضی اور ان کی امیدوں سے دور ہوتے جاتے ہیں، تو پورا نظام گر جاتا ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تقریب سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا نظام نہیں ہے کہ جہاں حکومت وہاں کی مرضی کے بغیر چل سکے، آپ انتخابات کریں یا نہ کریں، صدر ہو، وزیراعظم یا بادشاہ، یا امیر المومنین ہو، وہ نظام عوام کی مرضی پر چلتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی پالیسی اپنے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق بناتے ہیں، کچھ نظام میں ایسے کرتے ہیں کہ انتخابات کرواتے ہیں، اور ان انتخابات میں عوام اپنی رائے ظاہر کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف نظام میں وہ سائنٹفک طریقے سے پولنگ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہمارے لوگ کیا چاہتے ہیں، اور ان کی خواہشات کے مطابق نظام چلایا جاتا ہے، اور ان کے ملک ترقی بھی کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب حکمران اپنی مرضی کرنا شروع کر دیتے ہیں اور عوام کی خواہشات، مرضی اور ان کی امیدوں سے دور ہوتے جاتے ہیں، تو پورا نظام گر جاتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ آپ جتنا بھی کامیاب ہو جائیں، تاریخ میں ایسے بھی لوگ رہے ہیں کہ جو آدھی دنیا پر رائج کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ان کی حکومت کا نظام عوام کی مرضی کے بجائے اپنی مرضی پر چلایا جاتا ہے تو نقصان ہو جاتا ہے۔
بلوال بھٹو کا کہنا تھا کہ آج بھی میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں کبھی کبھار حکومت بلاوجہ اپنے لیے زیادہ مسائل بنا لیتی ہے، جب یکطرفہ پالیسی بنتی ہے تو ان فیصلوں پر عملدرآمد کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں، عوام کی مرضی یا امیدوں کے مطابق لیتے ہیں تو ان فیصلوں پر عملدرآمد کرنا آسان ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار حکومت ایسی پالیسی بناتی ہے کہ جیسے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہے، ہماری تجویز ہے کہ اگر عوام کے منتخب نمائندوں کے مشورے کے ساتھ پالیسیز بنیں گی، تو پورے ملک کے لیے بہتر ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جو پالیسیز اداروں کے لیے بنائی جا رہی ہیں، اپوزیشن تو دور کی بات اتحادیوں سے صلاح مشورہ ہوتا تو وہ پالیسیز بہتر چلتے، زیادہ کامیاب ہوتے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ہم پورے ملک کی ترقی کے بارے میں سوچیں، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم مسائل کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، اس وقت پاکستان کی سیاست افسوس کے ساتھ ایشوز کی سیاست پر نہیں، عوام کے مسائل کے اردگرد نہیں چل رہی، وہ جیسے سیاست ہے، اسی طرح چل رہی ہے۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیبر کے ایجنڈے کو پروموٹ کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کا مزدوروں کے ساتھ جہدوجہد تین نسلوں سے ہے، تمام یونینز کی کامیابی پر خوش ہوں اور سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کو آئین نظام پیپلزپارٹی نے دیا ہے، لیبرز کو پیپلز پارٹی نے جو حقوق دیے ہیں، اسے پوری دنیا نے تسلیم کیا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی وجہ مزدوروں کی اسپورٹ تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیبر کے ایجنڈے کو پروموٹ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کیا، مزدور کی ترقی کے ساتھ معیشت کی ترقی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کو ملتوی کرنے کی وجہ کیا ہے؟
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ہفتے
فروری
عمران خان نے اس لیے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا کہ رسیدیں نہیں ہیں، احسن اقبال
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)
مئی
شیخ رشید نے مریم نواز کو مفت مشورہ دیا
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور میںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم
جولائی
شفقت چیمہ کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر جھوٹی ہے
?️ 24 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں میں ولن کے کردار ادا کرکے شہرت
اکتوبر
ترکی خلیج فارس میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک اندازہ ہے کہ ترک ڈرونز کے معاہدے کی میڈیا
جولائی
برکس کی رکنیت پر ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست
جولائی
ایران اور چین نے مل کر ہماری کوششیں مٹی میں ملا دیں
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ ایران اور چین کے مابین
مارچ
داعش کی خراسان شاخ کا سرغنہ زندہ ہے یا مردہ؟!
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ داعش کی خراسان شاخ
جون