🗓️
لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکمرانوں کے اعلانات اور وعدوں پر اب کوئی بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران دعوئے تو کرتے ہیں ہیں لیکن قوم کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے آئی ایم ایف کی دہلیز پر پھینک دیتے ہیں۔موجودہ حکومت ایک طرف ریلیف کے وعدے کرتی ہیں اور دوسری جانب بوجھ بڑھا دیتے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی لیکن پیٹرولیم لیوی بڑھا کر اس کمی کے بدلے قیمت میں کئی گنا اضافہ کیا گیا یہ عوام کے ساتھ دھوکہ اور مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھاری بھرکم وفد کے ساتھ چین،مشرق وسطی کے دورے تو کیے لیکن عوام کو کچھ نہ مل سکا۔ موجودہ حکومت کا کوئی معاشی ویژن نہیں،یہ مکھی پر مکھی مار رہے ہیں اور لکیروں کو پیٹتے ہیں۔
پیٹرول کی قیمت کم کر کے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ صنعتوں کو پٹرول اور بجلی ریٹس میں کمی کے ساتھ عام صارفین کے لیے بجلی ریٹس میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے۔
حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اعداد و شمار کی ہیراپھیری سے عام آدمی پر بوجھ بڑھاتی جارہی ہے۔نتیجتاً عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملتا. پاکستان کے معاشی ٹیک آف کے لیے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے اور سرکاری سطح پر انتظامی اخراجات، مفت بجلی، گیس، پٹرول اور گاڑیوں کی عیاشیاں ختم کرنا ہونگی. قومی معیشت میں مقدس گائیں جاگیردار، وڈیرے، سردار، خوانین بھی ہیں لیکن فوج، عدلیہ، سول بیورو کریسی کے مفت خورے اصل بھینسے بنے ہوئے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے اسلامک لائیرز موومنٹ کے وکلا قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنچ اور بار کے تعلقات بحال کرنے کے لیے چیف جسٹس صاحبان اور سینئر ججوں کا تحرک خوشگوار ہے۔عدلیہ کی آزادی کے لیے ناگزیر ہے کہ جج صاحبان جرات اور دیانت کا مظاہرہ کریں اور وکلاء بھی آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔وکلاء نے ہمیشہ آزاد عدلیہ، قانون کی بالادستی کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی امر واقعہ ہے کہ حالیہ عرصے میں وکلاء کے پرجوش اور قانون ہاتھ میں لینے کے بعض واقعات نے اسٹیبلشمنٹ کو عدلیہ پر شب خون مارنے کا موقع فراہم کیا۔وکلاء برادری آئین کے تحفظ اور عدلیہ کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔پسپا ہوتی اسٹیبلشمنٹ ججوں کی بہادری اور وکلاء کے اتحاد کے آگے سرنگوں ہونگے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بیاعتمادی اور ہر لمحہ بدلتے بیانیوں کے ماحول میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا کوئی بڑا امکان تو نہیں لیکن سیاسی مذاکرات بہت اہم ہیں۔
قومی سیاسی جمہوری قیادت بلاامتیاز سیاسی قومی ڈائیلاگ کرے اور قومی ایجنڈا کے کم از کم نکات پر اتفاق کرے۔اپوزیشن جماعتوں میں قومی محاذ، قومی ایجنڈا پر اتفاق ہوجائے تو آئین کے تحفظ، جمہوریت کی پائیداری، فارم 45 کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ کی بحالی کے لیے اپوزیشن کی ہر جماعت اپنے پلیٹ فارم سے احتجاج کرسکتی ہے۔عید قرباں کے بعد جعلی حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی کی قربانی کا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔
مشہور خبریں۔
آزادی ہر کسی کا حق ہے، کم کارڈیشین کا فری فلسطین کے نعرے پر جواب
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی ٹی وی اسٹار، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماڈل کم
مئی
عراق میں داعش کی نئی نسل کو سرگرم کرنے کی امریکی کوشش
🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع کے مطابق امریکہ نے عراق کی سلامتی کو غیر
جنوری
حزب اللہ کے خوف سے صہیونی پاور کمپنی کا عجیب و غریب عمل
🗓️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کی بجلی کمپنی
جولائی
غلام محمود ڈوگر بطور سی سی پی او لاہور بحال
🗓️ 12 نومبر 2022لاہور 🙁سچ خبریں) فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد نے
نومبر
کیا بائیڈن کی صدارتی امیدواری سے دستبرداری ہوں گے؟
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات سے امریکہ کے صدر جو بائیڈن
جولائی
اسحاق ڈار نے پھر وہی حرکت کی جو شوکت ترین نے کی تھی
🗓️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے
فروری
سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان اختلافات کی وجوہات
🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں متحدہ عرب امارات اور
مئی
بھارت اور مصر کے درمیان ہونے والے معاہدے
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں:مصر اور بھارت نے اتوار کو اعلان کیا کہ دونوں ممالک
جون