حمزہ شہباز کو کورٹ سے راحت ملی

حمزہ شہباز

?️

لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کورٹ سے راحت ملی  ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ان  کی ضمانت منظور کرلی صوبائی دارالحکومت میں عدالت عالیہ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور اسجد جاوید گورال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی

صوبائی دارالحکومت میں عدالت عالیہ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور اسجد جاوید گورال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر نیب کی جانب سے سینئر وکیل فیصل بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے حمزہ شہباز کے وکیل کی جانب سے دیے گئے گزشتہ روز کے دلائل پر جوابی دلائل دیے اور درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔نیب وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کے اثاثے 2003 میں چند لاکھ تھے، 2018 میں ان کے اثاثے 537 ملین (53 کروڑ 70 لاکھ) ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کے ذاتی اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے غیرقانونی آئے، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع ہوئی۔وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کو نوٹس دیے گئے لیکن حمزہ شہباز نے رقم کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا۔

بعد ازاں انہوں نے مزید دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا اور حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں11 جون 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 17 اگست کو نیب نے احتساب عدالت میں شہباز شریف، ان کے دو بیٹوں اور کنبے کے دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا 8 ارب روپے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

بعد ازاں 20 اگست کو لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس سماعت کے لیے منظور کیا تھا۔

ریفرنس میں بنیادی طور پر شہباز شریف پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنے خاندان کے اراکین اور بے نامی دار کے نام پر رکھے ہوئے اثاثوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جن کے پاس اس طرح کے اثاثوں کے حصول کے لیے کوئی وسائل نہیں تھے۔

اس میں کہا گیا کہ شہباز خاندان کے کنبے کے افراد اور بے نامی داروں کو اربوں کی جعلی غیر ملکی ترسیلات ان کے ذاتی بینک کھاتوں میں ملی ہیں، ان ترسیلات زر کے علاوہ بیورو نے کہا کہ اربوں روپے غیر ملکی تنخواہ کے آرڈر کے ذریعے لوٹائے گئے جو حمزہ اور سلیمان کے ذاتی بینک کھاتوں میں جمع تھے۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف کا کنبہ اثاثوں کے حصول کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز کے ذرائع کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔

اس میں کہا گیا کہ ملزمان نے بدعنوانی اور کرپٹ سرگرمیوں کے جرائم کا ارتکاب کیا جیسا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعات اور منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 میں درج کیا گیا تھا اور عدالت سے درخواست کی گئی کہ انہیں قانون کے تحت سزا دے۔

مذکورہ ریفرنس میں شہباز شریف ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر 11 نومبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

طوفان الاقصیٰ نے صہیونیستی حکومت کے زوال میں تیزاری پیدا کردی: انصار اللہ

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: انصاراللہ یمن کی سیاسی شعبہ کے رکن حزام الاسد نے واضح

امریکہ کی پالیسی دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے: روسی سفارت کار

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے خبردار کیا کہ

اسرائیل کو بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کی مدد کرنے سے کیا حاصل ہوگا؟

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: 25 جولائی 2025ء کو الجزیرہ ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ

غزہ جنگ | جنگ بندی میں ابہام اور غزہ کے معاملے میں تنازعات

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: حماس کے وفد کے قاہرہ کے دورے کی تفصیلات، غزہ

پاکستان اور ایران کی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ ملک

ہم جلدی لبنان سے نہیں نکلنے والے؛صیہونی وزیر کا دعوی

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور نے دعویٰ کیا

ٹرین حادثے کی پہلی رپورٹ تیار کر لی گئی

?️ 8 جون 2021گھوٹکی (سچ خبریں ) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے

فرانس میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فرانس کی حکومت نے اسرائیل کی خدمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے