حمزہ شہباز دوبارہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ اپوزشین لیڈر لانے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اس حوالے سے متفقہ فیصلہ ہو گیا ہے۔

آج پنجاب اسمبلی میں با ضابطہ حمزہ شہباز کا نام پیش کیے جانے کا امکان بھی ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کر لی ہے۔پنجاب اسمبلی کے لیگی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے۔ جب کہ اتحادی بھی حمزہ شہبازشریف  کے نام پر رضا مند ہو گئے،حمزہ شہباز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف کا رواں ہفتے لندن سے لاہور آنے کا امکان ہے۔جب کہ چند روز قبل ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ نظرثانی درخواست پر آئینی نکتے کی تشریح کے لیے فل کورٹ قائم کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

’جان بوجھ کر سپریم کورٹ کی حکم عدولی نہیں کی، توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب

?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

مسجد اقصیٰ میں عیدالاضحی کی نماز میں ایک لاکھ فلسطینیوں کی شرکت

?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ منگل کے روز

آرٹیکل 47 کے تحت صدر کے مواخذے پر غور کرنا چاہیے، رضا ربانی

?️ 21 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے

کملا ہیرس ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کی تلاش میں 

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کی سیاست کے ماہر جوئل روبن نے کہا کہ

جرمن پارلیمانی انتخابات میں تاریخی شکست کے بعد مرکل کی پارٹی کی مقبولیت میں کمی

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والےحالیہ پارلیمانی انتخابات کے ایک ہفتے بعد کیےجانے

غیر قانونی بھرتی کیس: وکلا کی ہڑتال کے باعث پرویز الہٰی، دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

?️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے

اسکینڈلز کے سائے میں برطانوی وزیراعظم کا قبل از وقت زوال

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ٹگس سیٹونگ اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بعض اسکینڈلز

عراقی حملوں سے اسرائیلی فوج میں خطرے کی گھنٹی بجی

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے فوجی مراکز کے خلاف عراقی اسلامی مزاحمتی حملوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے